حیدرآباد(این این آئی) حیدرآبادریجن کے ایڈیشنل آئی جی نے ڈی ایس پی ٹنڈوآدم کو اپنے بیٹے کے ولیمہ پر55لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات کرنے پر نوٹس جاری کر دیا۔ حیدرآباد میں 12 جنوری کو ڈی ایس پی ایوب بروہی کے بیٹے کا ولیمہ کی تقریب ہوئی تھی، جس میں ایڈیشنل آئی جی ولی اللہ دل نے بھی ولیمہ مِیں شرکت کی جس کے بعد ڈی ایس پی کو نوٹس جاری کر دیا۔نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایک لاکھ 56ہزار روپے تنخواہ ہے لیکن ولیمہ کے اخراجات 55سے 60لاکھ سے اوپر ہے۔ ایڈیشنل آئی جی
نے نوٹس میں لکھا ہے کہ ذرائع آمدنی اور اثاثوں سے متعلق سات روز میں وضاحت پیش کی جائے جبکہ وضاحت نہ دینے کی صورت میں معاملہ نیب بھیج دیا جائے گا۔آئی جی اسٹیبلشمنٹ عطا اللہ چانڈیو کے مطابق ڈی ایس پی نے اپنے اثاثے چھپائے اور اپنے بیٹے کی شادی میں آمدنی سے زیادہ اخراجات کیے۔ ڈی ایس پی کے بیٹے بھی مہنگے سکولوں میں پڑھتے ہیں۔ڈی ایس پی ٹنڈوم آدم ایوب بروہی کے بیٹے دانش بروہی کی شادی کی تقریب حیدرآباد کے مقامی شادی ہال میں منعقد ہوئی جہاں 7سے زیادہ طعام تھے۔