جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

راولپنڈی میں بسنت، 2سالہ بچی اور2خواتین اندھی گولی کی زد میں آ گئیں،پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے

datetime 21  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن) راولپنڈی میں جمعہ کے روز بسنت کے دوران اندھا دھند ہوائی فائرنگ سے 2سالہ بچی اور2خواتین اندھی گولی کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گئے جبکہ آتش بازی، ہلڑ بازی اور پتنگیں لوٹنے کے دوران متعدد بچے اور نوجوان زخمی ہو گئے بسنت اور پتنگ بازی کے باعث تمام دن چھتوں پر طوفان بدتمیزی برپا رہا اونچی آواز میں ریکارڈنگ اور گانوں کی آوازوں سے کانوں پڑی آواز سنائی نہ دیتی تھی جبکہ پولیس اور پتنگ بازوں کے درمیان تمام دن آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا

پولیس گاڑیوں پر سپیکر لگا کر پتنگ بازی سے باز رہنے سے اعلانات کرنے کے ساتھ سڑکوں پر ناکے لگا کر موٹر سائیکل سواروں کے کاغذات چیک کرتی رہی ادھر پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی میں 300سے زائد افراد گرفتار کر کے ہزاروں پتنگیں، سینکڑوں ڈوریں، اسلحہ، منشیات اور شراب برآمدکرلی تاہم گزشتہ روزہونے والی پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے اور مجموعی طور پر پولیس پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے سامنے مکمل طور پر بے بس نظر آئی اطلاعات کے مطابق تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں گھر کے صحن میں موجودرخسانہ بی بی پیشانی پر اندھی گولی لگنے سے تھانہ بنی کے علاقے میں 25سالہ رمشا اورتھانہ وارث خان کے علاقے سر سید چوک میں 2سالہ عائشہ شدید زخمی ہو گئی جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا اسی طرح پتنگیں لوٹنے کے لئے چھتیں پھلانگنے اور سڑکوں پر بھاگنے کے دوران گر کر زخمی ہونے والے متعدد نوجوانوں اور بچوں کو ان کے والدین اور لواحقین پولیس کے خوف سے پرائیویٹ ہسپتالوں میں لے کر جاتے رہے گزشتہ روزہونے والی پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے شہریوں کے مطابق صادق آباد کے علاقے حاجی چوک اور اس کے گردونواح میں اندھا دھند ہوائی فائرنگ کے دوران شکایات کے باوجود پولیس کسی ایک جگہ بھی موقع پر نہیں پہنچی اندھادھند ہوائی فائرنگ اور چھتوں پر طوفان بدتمیزی سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیلا رہا

جس کے باعث شہری تمام دن گھروں میں دبکے بیٹھے رہے بسنت کے موقع پرصادق آباد، مسلم ٹاؤن،ڈھوک رتہ، ڈھوک کھبہ، چٹیاں ہٹیاں،نیا محلہ،بھابڑہ بازار، کالج روڈ، بنی محلہ، محلہ امام باڑہ، عیدگا ہ، اکال گڑھ، پیرودھائی،خیابان سرسیدسمیت مختلف علاقے گولیوں اور پٹاخوں کی تڑتڑاہٹ سے گونجتے رہے بچے جبکہ نوجوان پتنگیں لوٹنے کے لئے چھتیں پھلانگتے اور سڑکوں پر دندناتے رہے جس سے متعدد بچے اور نوجوان زخمی ہو گئے شہریوں نے الزام لگایا کہ پولیس کی ملی بھگت سے تمام پتنگیں اور دھاتی ڈوریں اسلام آباداورآئی جے پی روڈ کے راستے راولپنڈی میں داخل ہوتی رہیں جبکہ پولیس اپنی کاروائی ظاہر کرنے کے لئے مری روڈ پر مختلف مقامات پر ناکے لگا کر موٹر سائیکلوں سواروں کے کاغذات چیک کرتی رہی ادھر پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی میں 6ہزارسے زائد پتنگیں،45ڈوریں، اسلحہ، منشیات اور شراب برآمدکر لی پولیس ترجمان کے مطابق راول ڈویژن سے260افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ پوٹھوہار ڈویژن سے 60افراد کو حراست میں لے لیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…