اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

کام تھری نامی عمارت کی تعمیر ،سپریم کورٹ نے بلڈر کو گرفتار اور زمین لینے کا حکم  جاری کر دیا

datetime 21  فروری‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کلفٹن میں کام تھری نامی عمارت کی تعمیر سے متعلق کیس میں عدالت نے بلڈر اخلاق میمن کو فوری گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کمشنر کو زمین قبضے میں لینے کی ہدایت کردی جبکہ حیات ریجنسی ہوٹل کی تعمیر کے کیس میں سیکریٹری ریلوے اور دیگر کو نوٹس جاری کریے۔جمعہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کلفٹن میں واقع کام تھری نامی

عمارت کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،، عدالت کا کہنا تھا کہ  بلڈر اخلاق میمن کہاں ہے ؟ بلڈر نے وکیل نے کہا وہ ملک سے باہر ہیں کینیڈا جا چکے ہیں،، عدالت نے کہا ریڈ وارنٹ جاری کرتے ہیں گرفتار کرکے لایا جائے،، وکیل نے کہا تھوڑی مہلت دے دیں ہم جواب جمع کرا چکے ہیں ، عدالت نے کہا وہ بھاگ گیا ہے ہم ریڈ وارنٹ سے گرفتار کرائیں گے۔چیف جسٹس نے کہا کمشنر صاحب زمین کو فوری قبضے میں لیں۔وکیل نے کہا یہ معاملہ سندھ ہائیکورٹ میں بھی زیر التوا ہے ہماری درخواست سنی جائے ، جس پر عدالت نے بلڈر کی درخواست پرایڈووکیٹ جنرل اور کمشنر کراچی کو نوٹس جاری کردیاجبکہ اسی عدالت میں ریلوے کی زمین پر حیات ریجنسی ہوٹل کی تعمیر سے متعلق کیس کیس سماعت ہوئی،، چیف جسٹس نے وکیل سے کہا آپ ادائیگی کا ثبوت دکھائیں آپ نے خریدی ہے زمین کتنے پیسے کس طرح ادا کیئے ؟ تفصیل بتائیں ، اربوں روپے کی زمین53 کروڑ کی کیسے مل جائے گی ؟ ایسا نہیں کہ کراچی بکنے کیلئے کھڑا ہوا ہے، آپ کو کوئی گفٹ باکس آیا ہے کیا ؟؟ کیسے خرید لی یہ زمین ؟ بیچنے والوں کو بھی اختیار نہیں تھا کیسے بیچ دی انہوں نے ؟ عدالت کا کہنا تھا یہ پبلک لینڈ ہے کیسے بیچ سکتا ہے کوئی ؟ ریلوے وکیل کا کہنا تھا سولہ سال سے کوئی تعمیرات نہیں ہوئیں اور 2014 سے کوئی کرایہ بھی نہیں ملا، موجودہ قیمت ساڑھے تین ارب روپے ہے زمین کی ،چیف جسٹس نے کہا آپ کے منسٹر کہتے ہیں یہ زمین بک جائے تو سارے دکھ درد ختم ہوجائیں گے ، پاکستان میں نئی ریلوے کھڑے ہوجائے گی،آپ یہ بات یاد رکھیے گا اب ، کہا یہ اربوں کھربوں کی زمین ہے،عدالت نے سیکریٹری ریلوے اور دیگر کو نوٹس جاری کرکے سماعت ملتوی کردی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…