ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

غریبوں کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کے منصوبہ ، حکومت نے شاندار اعلان کر دیا

datetime 21  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ حکومت کا احساس آمدن پروگرام غریبوں کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کے منصوبہ ہے ، 23 اضلاع کی 375 یونین کونسلز میں 2 لاکھ گھرانوں کو کاروبار کا موقع ملے گا۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہاکہ حکومت بکریاں، گائے، پولٹری، چنگچی رکشہ باڈی، زراعت اور کریانہ اسٹور کا سامان دے گی۔

ثانیہ نشتر نے کہاکہ 60 فیصد خواتین، 30 فیصد نوجوانوں کے لئے کاروبار کے اثاثہ جات دئیے جائیں گے ،اس پروگرام سے نادار اور مستحق افراد کی زندگی بدل جائے گی۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہاکہ کاروبار کے لئے فی خاندان 50 سے 60 ہزار کے سامان کی تک حد مقرر کی گئی ہے، احساس آمدن پروگرام سے 15 لاکھ افرادکی زندگی پر اثرات مرتب ہوں گے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے احساس آمدن پروگرام کے لئے 15 ارب روپے مختص کردئیے، احساس آمدن پروگرام پنجاب کے تین اضلاع ڈیرہ غازی خان، جھنگ اور لیہ میں شروع ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ سندھ کے 7 اضلاع بدین، ٹھٹھہ، سجاول، کشمور، شکار پور، تھرپارکر اور عمر کوٹ میں پروگرام شروع ہوگا،بلوچستان کے تین اضلاع جھل مگسی، ڑوب اور شیرانی میں بھی آمدن پروگرام شروع ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخوا کے 10 اضلاع اپر کوہستان، لوئر کوہستان، پالاس کولائی تورغر، بٹگرام میں امد پروگرام شروع ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ شانگلہ، شمالی و جنوبی وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل اور ٹانک میں احساس آمدن پروگرام شروع ہوگا۔انہوںنے کہاکہ 60 ہزار سے شروع کاروبار کامیاب ہونے پر مزید مدد کے طور پر بلاسود قرض بھی ملیں گے ، تخفیف غربت پروگرام کی ٹیمیں پارٹنر کی مدد سے مقامی مال مویشی و سامان خرید کر دیں گی،مال مویشی اور مرغیاں پالنے کی تربیت دینے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی،مول مویشی اور پولٹری کو بیماریوں سے بچانے کا انتظام بھی کیاجائے گا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…