اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ پوسٹ آفس میں مارچ سے ڈھائی لاکھ سے زائد نوجوانوں کو نوکریاں ملیں گی، پاکستانی گریجویٹ انجینئرز کے لیے مواقع شروع کیے جائیں گے، ایک لاکھ پچیس ہزار فرنچائز پوسٹ آفس کھولے جائیں گے، پوسٹ آفس میں ای کامرس بھی شروع کیا جارہا ۔ جمعہ کو یہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ این ایچ اے میں انٹرنشپ کرنے والے طلبہ کو مبارکباد دی ،
وزیراعظم میٹنگ میں ہمیشہ کہتے ہیں کہ نوجوانوں کے لیے مواقع کیسے فراہم کیے جائیں۔مراد سعید نے کہاکہ این ایچ ائے نے سپنے وسائل سے پیڈ اور انپیڈ انٹرن شپ پروگرام کا انعقاد کیا۔وزیر مواصلات نے کہاکہ پاکستانی گریجویٹ انجینئرز کے لیے مواقع شروع کیے جائیں گے۔ وزیر مواصلات نے کہاکہ جو این ایچ آئے کا انٹرنشپ پروگرام مکمل کرے گا اس کو نوکری بھی فراہم کی جائے گی، ہر طالب علم چاہتا ہے کہ بہترین نوکری ملے اور این ایچ ائے وہ نوکری فراہم کرے گا۔مراد سعید نے کہاکہ 4000 انٹرنشپ کی درخواستیں ہمیں موصول ہوئی ہیں، فرنچائز پوسٹ آفس پر سرکار کا کوئی پیسہ نہیں لگے گا۔مراد سعید نے کہاکہ ایک لاکھ پچیس ہزار فرنچائز پوسٹ آفس کھولے جائیں گے، پوسٹ آفس میں ای کامرس بھی شروع کیا جارہا ہے ۔مراد سعید نے کہاکہ جہاں نوجوانوں کے لیے نوکریاں پیدا ہوں گی، لک کے تمام ادارے خسارے میں تھے لیکن ہم نے پوسٹ آفس کو پرافیٹیبل ادارہ بنایا ہے۔مراد سعید نے کہاکہ ہم نے ملک کو پانچ کروڑ پچانوے لاکھ ہر دن منافع دیا ہے، پاکستان میں سڑکوں پر سب سے زیادہ پیسہ لگتا ہے۔مراد سعید نے کہاکہ این ایچ اے کو ایسا ادارہ بنائیں گے جس کا پیسہ صحت تعلیم پر لگے گا، ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی طرف جا رہے ہیں۔ وزیر مواصلات نے کہاکہ حیدرآباد سکر موٹر وے اسی سال شروع ہوگا، سڑکیں اب ٹورزم کو فروغ دینے کے لیے بنیں گی۔وزیر مواصلات نے کہاکہ پاکستان میں جہاں دہشت گردی کی بات ہوتی تھی آج ٹورزم کی بات ہوتی ہے، این ایچ اے ٹورزم میں اپنا کردار اس میں ادا کرے گا۔وزیر مواصلات نے کہاکہ ہم نے سڑکیں بھی بنانی ہیں لیکن ماحول کو بھی صاف بنانا ہے، پہلے بھی این ایچ اے موجود تھا لیکن نوجوانوں کے لیے نوکریاں نہیں تھیں۔وزیر مواصلات نے کہاکہ پوسٹ آفس میں مارچ سے ڈھائی لاکھ سے زائد نوجوانوں کو نوکریاں ملیں گی۔مراد سعید نے کہاکہ احساس پروگرام حکومت پاکستان کا اس وقت سب سے بڑا پراجیکٹ ہے۔