اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بلاول بھٹواور مریم نواز کی ملاقات نہ ہو سکی ، مریم نواز نے مجبوری ظاہر کر دی کہ جب تک حالات بہتر نہیں ہوتے کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتی۔ مقامی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق شہباز شریف بھی حکومت کیخلاف کسی احتجاج کا حصہ بننے کے حق میں نہیں ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کےک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گزشتہ تین دنوں سے لاہور میں
جیالوں اور پنجاب کی قیادت سے ملاقاتوں میں مصروف ہیں ۔ ذرائع کےک مطابق بلاول بھٹو کے اس لاہور دورے میں مریم نواز سے ملاقات کا شیڈول تھا لیکن عین وقت پر مریم نواز نے ملنے سے معذوری ظاہر کر دی کیونکہ وہ ہر صورت میں اپنے والد کے پاس جانا چاہتی ہیں وہ نہیں چاہتیں کہ کوئی مسئلہ درپیش ہو ۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے اپنا پیغام بھیجا کہ ابھی وقت نہیں ہے کہ ہم احتجاج کا حصہ بنیں اس وقت شہباز شریف بھی پیپلز پارٹکے ممکنہ مارچ میں حصہ بننے کے حامی نہیں ہیں ۔ دوسری طرف بلاول بھٹو نے واضح کر دیا کہ ان کی ممکنہ گرفتاری کی صورت میں آصفہ بھٹو پارٹی کو لیڈ کریں گی ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا کہ اگر بلاول کی گرفتاری ہو گئی جو کہ سو فیصد ممکن ہے ، ہو سکتا ہے کہ مارچ احتجاج کینسل ہو جائے کیونکہ پنجاب میں ن لیگ کے بغیر بھرپور احتجاج ناممکن ہے آج جنوبی پنجاب کی پی پی قیادت کے بلاول سے ملاقات متوقع ہے ۔