پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کے قرض میں پاکستان میں روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے 38 ارب روپے کا ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے۔ ایک مؤقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق قرضہ بڑھ کر 91 ارب 70 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے خیبر پختونخوا حکومت نے بی آر ٹی منصوبے کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک
سے593 ملین ڈالر کا قرضہ حاصل کیا تھا جس پر شرح سود ڈیڑھ فیصد ہے اور قرضہ 25 سال میں واپس کرنا ہے جس میں پانچ سال کی ابتدائی چھوٹ بھی شامل ہے۔ صوبائی حکومت نے593 ملین ڈالر کا قرضہ لیا تھا جبکہ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے قرضہ 53 ارب 32 کروڑ سے بڑھ کر91 ارب 70 کروڑ ہوگیا ہے۔