اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کے ایف اے ٹی ایف سے مذاکرات مکمل اعلامیہ آج جاری کیا جائے گا، 13 کارکردگی اہداف پر جون 2020 میں دوبارہ جائزہ لیا جائے گا وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کا FATF کے مطابق بلیک لسٹ ہونے کا خطرہ ٹل گیاہے پاکستان کے ایف اے ٹی ایف سے مذاکرات مکمل ہو گئے جس کا اعلامیہ آج جاری کیا جائے گا۔وزات خزانہ کے ذرائع کے مطابق 13 کارکردگی اہداف پر جون 2020 میں دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔
جبکہ حتمی جائزہ ستمبر 2020 تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی جائے گی۔پیرس میں جاری اجلاس کے دوران پاکستان کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔پاکستانی حکام نے اجلاس کے شرکا کو دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف کی گئی کارروائی سے آگاہ کیا اور بتایا کہ فنڈنگ روکنے کے لیے تمام اہداف پر پیشرفت کی گئی ہے۔پاکستانی وفد نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ منی لانڈرنگ میں ملوث افراد پر جرمانہ دگنا کرنے کی قانون سازی آخری مراحل میں ہے جبکہ 27 ایف اے ٹی ایف کے اہداف میں سے 14 پر واضح پیشرفت کی ہے۔منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کی جائیدادیں ضبط کی جائیں گی۔ جبکہ مشکوک ٹرانزیکشن رپورٹ کا ڈیٹا 5 سال کی بجائے 10 سال تک رکھا جائے گا۔ اجلاس میں دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنے کے لیے پاکستان کی حکمت عملی اور رپورٹ پر رکن ممالک نے اطمینان کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایف اے ٹی ایف حکام کے بیجنگ اجلاس میں پاکستان کو اس وقت بڑی کامیابی حاصل ہوئی تھی جب بھارت کی تمام تر سازشوں کے باوجود بیشتر ممالک نے پاکستان کی کارکردگی کو سراہا تھا۔ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی جانب سے دیے گئے بیشتر ٹاسک پورے کرنے میں کامیاب رہا ہے، جس کے بعد ابپاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکال دیے جانے کے واضح امکانات ظاہر کئے جا رہے تھے۔