ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اُبھرتی ہوئی معیشتوں کی 100 جامعات میں پاکستان کی اہم یونیورسٹی بھی شامل ہو گئی، 10 پوزیشنوں میں 7 جامعات کس پڑوسی ملک کی ہیں؟

datetime 20  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اُبھرتی ہوئی معیشتوں کی سو جامعات میں پاکستان کی قائداعظم یونیورسٹی نے بھی جگہ بنا لی۔ جامعات کی عالمی درجہ بندی کرنے والے ادارے دی ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے اُبھرتی ہوئی معیشتوں کی جامعات کی درجہ بندی برائے 2020ء جاری کر دی ہے جس میں ٹاپ 4 جامعات تسنگوا یونیورسٹی، پیکنگ یونیورسٹی، زینجنگ یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا تعلق چین سے ہے جب کہ پانچویں نمبر پر روس کی لومونوسیو ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی، آٹھویں نمبر پر

تائیوان کی نیشنل تائیوان یونیورسٹی اور دسویں نمبر پر جنوبی افریقہ کی یونیورسٹی آف کیپ ٹاؤن ہے۔ ٹاپ ٹین میں سات جامعات کا تعلق چین سے ہے جبکہ ابھرتی ہوئی معیشتوں کی 100 جامعات میں پاکستان کی قائد اعظم یونیورسٹی بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے قائد اعظم یونیورسٹی کا نمبر 85 واں ہے جبکہ کامسٹس 159 نمبر پر ہے پاکستان کی 14 جامعات 533 جامعات میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں مگر ان میں سندھ اور بلوچستان کی کوئی جامعہ شامل نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…