بلاول اگرچہ بچہ ہے لیکن انور مجید اور اپنے پاپا کے ساتھ ملکر کام بڑے بڑے کرتا ہے، شریف خاندان نے والدہ کو لندن کیوں بلایا؟ فیاض الحسن چوہان نے دھماکہ خیز بات کر دی

20  فروری‬‮  2020

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو ہر قسم کے نامساعد حالات سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، آل شریف کی سیاست کا باب مکمل طور پر بند ہو چکا ہے،بلاول زرداری بچہ ہے لیکن فراڈ بڑے بڑے کرتا ہے، کھوتا اور دھوکہ کھانے کے بعد ہی انسان کو اپنی غلطی کا احساس ہوتا ہے لیکن مولانا فضل الرحمان بارہا اپوزیشن جماعتوں سے دھوکہ کھانے کے بعد ایک بار پھر (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی گود میں بیٹھنے جا رہے ہیں،

گزشتہ چالیس سال بالعموم اور گزشتہ دس سال بالخصوص آل شریف اور پیپلز پارٹی نے پاکستان کو اس قدر نقصان پہنچایا ہے کہ ان کے ہاتھوں سے لگائی ہوئی پی ٹی آئی کو دانتوں سے کھولنی پڑ رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی یونیورسٹی کی جانب سے منعقد کردہ سالانہ سپورٹس گالا تقریب میں شرکت کے دوران میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان جان چکا ہے کہ پاکستان سے آل شریف کی سیاست کا باب بند ہو چکا ہے۔ اسی لیے انہوں نے 80 سالہ مسز شریف کو بھی تکلیف دیتے ہوئے لندن بلا لیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلاول اگرچہ بچہ ہے، من کا کچا ہے لیکن انور مجید اور اپنے پاپا آصف زرداری کے ساتھ ملکر کام بڑے بڑے کرتا ہے۔ انہوں نے چینی بحران اور شوگر مافیا سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملک میں 100 کے لگ بھگ شوگر ز ہیں جن میں سے جہانگیر ترین کی صرف تین، جبکہ آل شریف اور اے این پی کی 17 سے زائد اور آصف زرداری و اومنی گروپ کی 16 ہیں۔ ان حالات میں سب بہتر جانتے ہیں کہ شوگر مافیا کون ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت نے سردار عثمان بزدار کی قیادت اور خصوصی ہدایات کی روشنی میں موثر اقدامات کرتے ہوئے گندم کا بحران پیدا ہونے سے پہلے ہی ختم کر دیا۔ چینی اور آٹے کی ذخیرہ اندوزی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دادو سندھ میں پیپلز پارٹی کے ایک رکن قومی اسمبلی کے گودام سے 65 ہزار گندم کی بوریاں برآمد ہوئیں جبکہ سندھ ہی میں ایک سرکاری گودام سے 95 ہزار سے میں سے 85 ہزار بوریاں چوری ہو گئیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے باہر نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور انشا اللہ عمران خان کی قیادت میں آئندہ تین سال پاکستان تحریکِ انصاف عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کرتی رہے گی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…