پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

اس طرح نہیں چلے گا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو انتہائی اہم معاملے پر آخری موقع دیدیا

datetime 20  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے 15 معاونین کی تعیناتی چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت کے دور ان وفاقی حکومت کوجواب جمع کر انے کیلئے آخری موقع دیدیا۔جمعرات کو جسٹس عامر فاروق اور جسٹس غلام اعظم قمبرانی نے درخواست پر سماعت کی،وفاقی حکومت نے پھر جواب عدالت میں جمع نہ کروایا،

عدالت نے آخری موقع دیدیا، جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ آئندہ سماعت پر تحریری جواب جمع کرائیں پھر دلائل کا آغاز ہو، کچھ فریقین کے وکیل پیش ہوئے ہیں باقی رہ گئے ہیں انکا کیا کیا جائے، انکو ہدایت کر دیں کہ عدالت کے سامنے پیش ہو جائیں اس طرح نہیں چلے گا۔جسٹس عامرفاروق نے کہاکہ ایک آئینی معاملہ عدالت کے سامنے آ گیا ہے تو اس پر فیصلہ تو کرنا ہے، اس طرح التواء کرنے سے جان تو نہیں چھوٹے گی۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ جو فریقین جواب جمع نہیں کرواتے انکو کام سے روکا جائے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ یوسف بیگ مرزا اور افتخار درانی اب وزیراعظم کے معاون خصوصی نہیں ہیں۔ جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ دو صورتیں ہو سکتی ہیں کہ جو معاون پیش نہیں ہوئے انکو بغیر سنے بغیر ہی فیصلہ کر دیں یا اشتہار نکال دیں، عدالت کو بتایا گیا کہ نعیم الحق فوت ہو چکے ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ عدالت کو دیکھنا ہے کہ جن معاونین کا کہا جا رہا ہے کیا انکو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا، معاونین کو وفاقی وزراء کے برابر عہدہ دیا گیا ہے۔عدالت نے کہاکہ سوال یہی ہے کہ اگر معاونین بنائے بھی جا سکتے ہیں تو کیا انہیں وفاقی وزیر کے برابر عہدہ دیا جا سکتا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 10 مارچ تک ملتوی کر دی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…