اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان رہنے کے لئے سب سے زیادہ سستا ملک قرار دے دیا گیا۔ معروف میگزین ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق جہاں پاکستان رہنے کے لئے سستا ترین ملک ہے وہیں پر جنوبی ایشیا میں بنگلہ دیش سب سے مہنگا ملک ہے اور دنیا کا مہنگا ترین ملک سوئٹزر لینڈ ہے۔ میگزین کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بعد افغانستان، ہندوستان، ازبکستان، کرغزستان، شام اور تیونس کو سستا ملک قرار دیا گیا ہے۔ مہنگے ترین ممالک کی فہرست میں یورپی ممالک سب سے نمایاں ہیں۔ بیس مہنگے ترین ممالک میں نو یورپی ممالک
جبکہ پانچ ایشیائی ملک شامل ہیں، اس کے علاوہ شمالی امریکہ افریقہ بھی شامل ہے۔ کیریبین اور اوشیانیا کے بھی دو دو ممالک مہنگے ترین ملکوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ رہائش اختیار کرنے کے لئے ناروے دنیا کے مہنگے ترین ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے، ناروے کے بعد آئس لینڈ، جاپان، ڈنمارک، بہاماس، لکسمبرگ، اسرائیل، سنگاپور اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔ ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق امریکہ بیسویں، انگلینڈ 27 ویں اور سعودی عرب 57 ویں پوزیشن پر ہے جبکہ روس حیرت انگیز طور پر 82 نمبر پر ہے۔