کراچی(آن لائن) سویا بین لانے والے ہرکولیس جہاز کو کس نے کلیئر کیا تھا، انویسٹی گیشن ٹیم نے پتا لگا لیا۔ انویسٹی گیشن ٹیم نے اس بات کا پتا لگا لیا کہ امریکا سے سویا بین لانے والے بحری جہاز کو کس نے کلیئر کیا تھا۔معلوم ہوا ہے کہ وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کے پلانٹ پروٹیکشن محکمے نے درآمدی سویا بین کو آف لوڈ کرنے کی اجازت دی تھی،
اس محکمے کی جانب سے سویا بین صرف تیل بنانے کے استعمال کے لیے اجازت دی گئی، پلانٹ پروٹیکشن محکمہ اس خدمت کی فیس بھی وصول کرتا ہے۔رپورٹس کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد کی 8 کمپنیوں نے سویا بین درآمد کیا تھا، یہ کمپنیاں گھی اور تیل بناتی ہیں، ان کمپنیوں کے آرڈر پر ہرکولیس جہاز میں 14500 میٹرک ٹن سویا بین لایا گیا ہے۔