اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ترک صدر طیب اردوان کا دورہ پاکستان کافی اہمیت کا حامل رہا ہے، معروف صحافی سلمان غنی نے اپنے تجزیہ میں کہا کہ ترک صدر نے پاکستان کی سیاسی فوجی قیادتوں سے ملاقات کی اور دو طرفہ امور سے متعلق معاہدوں کو حتمی شکل دی گئی، ترکی کی قیادت نے ثابت کر دیا کہ وہ اس مشکل وقت میں معاشی اور سیاسی معاملات میں پاکستان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ جس جرات کے ساتھ ترکی نے
مقبوضہ کشمیر کے مسئلہ پر پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے وہ قابلِ قدر ہے۔ پاکستان نے ترک صدر طیب اردوان کے دورہ کے موقع پر کوالالمپور کانفرنس میں نہ جانے کے بعد ترکی اور پاکستان کے درمیان پیدا شدہ مسائل کو بہتر طور پر حل کر کے ترکی کی سیاسی قیادت کو اعتماد میں لیا ہے۔ انہوں مزید لکھا کہ ترکی نے پاکستان کی قیادت کو واضح پیغام دیا ہے کہ کوئی بھی طاقت ہمارے درمیان خرابی پیدا نہیں کر سکتی۔