پیر‬‮ ، 16 فروری‬‮ 2026 

عمران خان کلائمیٹ ایکشن ہیرو قرار آرنلڈ شیوازنگر نے وزیر اعظم سے خصوصی درخواست بھی کردی

datetime 20  فروری‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن) آرنلڈ شیوازنگر نے وزیراعظم کو اپنی خصوصی مہم کا حصہ بننے کی دعوت دے دی، عالمی شہرت یافتہ ہالی وڈ اداکار نے عمران خان کو ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے آسٹریا میں شیڈول کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ بھیجا ہے۔ خط میں آرنلڈ شیوازنگر نے وزیراعظم عمران خان کو کلائمیٹ ایکشن ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ سے متعلق دنیا کو آگاہی دینے کے لئے عمران خان کی شمولیت ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماحولیاتی آلودگی میں کمی کیلئے جدوجہد کرنے میں مصروف عظیم ہالی وڈ اداکار آرنلڈ شوازنگر نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کیلئے خصوصی پیغام بھیجا ہے۔ آرنلڈ شیوازنگر نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ وہ ناصرف ان کی مہم کا حصہ بنیں، بلکہ اس سلسلے میں آسٹریا میں شیڈول ماحولیاتی کانفرنس میں بھی شرکت کریں۔آسٹریا کے شہر ویانا میں آرنلڈ شیوازنگر کی کوششوں سے ایک کانفرنس کا انعقاد کروایا جا رہا ہے جس کا مقصد عالمی موحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے ایک مشترکہ محاذ بنانے کی کوشش کرنا ہے۔آرنلڈ شیوازنگر نے عمران خان کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے کی جانے والی کوششوں سے متعلق معلوم ہونے کے بعد وزیراعظم کو ویانا کانفرنس میں شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا۔وزیراعظم عمران خان گزشتہ کئی برسوں سے پاکستان میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے کوششیں کرنے میں مصروف ہیں۔ اس سلسلے میں عمران خان کی جانب سے شروع کیے گئے بلین ٹری سونامی منصوبے کو دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔اب عمران خان کی ماحولیاتی تحفظ کے لئے کی جانے والی خدمات کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔ خط لکھتے ہوئے آرنلڈ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو کلائمیٹ ایکشن ہیروہیں۔خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ سے متعلق دنیا کو آگاہی دینے کے لئے عمران خان کی شمولیت ضروری ہے۔ ابھی تک عمران خان کی جانب سے اعلان نہیں کیا گیا کہ وہ کانفرنس میں شرکت کریں گے یا نہیں، کہا جا رہا ہے عمران خان چند دنوں میں اپنی شرکت کے حوالے سے بیان جاری کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ


نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…