منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان علماء کونسل کا یوم تاسیس 20 سے 29 فروری تک منایا جائے گا،حافظ محمد طاہر محمود اشرفی

datetime 19  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان علماء کونسل کا یوم تاسیس 20 سے 29 فروری تک منایا جائے گا ، 29 مارچ کو پانچویں عالمی پیغام اسلام کانفرنس اسلام آباد میں ہو گی ، ملک بھر کے علماء و مشائخ پولیو کے مرض کے خاتمے کیلئے عوام الناس سے پولیو مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہیں ، پاکستان علماء کونسل و دارالافتاء پاکستان ، وفاق المساجد و المدارس پاکستان سمیت دنیا بھر کے اہم اکابر ،

علماء و مشائخ پولیو کے قطروں کو صحت کیلئے ضروری قرار دیتے ہیں ، پولیو کے قطروں میں کوئی حرام یا غیر شرعی اجزاء شامل نہیں ہیں، پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر 21 فروری کو ملک بھر میں خطبات جمعۃ المبارک میں پولیو کے خاتمے کیلئے عوام الناس سے تعاون کی اپیل کریں گے ، یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد والمدارس پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر مولانا نعمان حاشر ، مولانا ابو بکر صابری ، مولانا طاہر عقیل اعوان ،مولانا قاسم قاسمی، مولانا الیاس مسلم ، مولانا نائب خان ،مولانا شہباز احمد ، مولانا حفیظ الرحمن ، مولانا گلستان ، مولانا شفیع قاسمی ، مولانا افضل شاہ الحسینی ، مولانا محمد اسلم قادری،مولانا اسید الرحمن سعید، مولانا محمد اشفاق پتافی ، مولانا مبشر رحیمی اور دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ انتہاء پسندی ، دہشت گردی ، فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کیلئے پاکستان اہم کردار ادا کر رہا ہے ، مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا عالمی سطح پر موقف تسلیم کیا جا رہا ہے ، عالمی دنیا اور امت مسلمہ مسئلہ کشمیر و فلسطین پر اسرائیل ، بھارت اور امریکہ کا موقف مسترد کر چکی ہے ، کشمیریوں اور فلسطینیوں کو ان کے حقوق مل کر رہیں گے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل کا یوم تاسیس 20 سے 29 فروری تک ملک بھر میں منایا جائے گا۔ یکم مارچ کو گوجرانوالہ اور 10 مارچ کو لاہور میں نظام خلافت راشدہ کانفرنسیں ہوں گی ، 29 مارچ کو پانچویں عالمی پیغام اسلام کانفرنس اسلام آباد میں ہو گی جس میں قاضی القضاۃ فلسطین اور دنیا اسلام کی اہم شخصیات شریک ہوں گی ۔

حافظ محمد طاہر محمودا شرفی نے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے ، پولیو کے قطرے ہر بچے کو پلانے چاہئیں، دنیا اسلام کے اہم ترین مفتیان ، علماء و مشائخ فتویٰ دے چکے ہیں کہ پولیو کے قطروں میں کوئی غیر شرعی اور حرام چیز نہیں ہے جو ماں باپ پولیو کے قطرے اپنے بچوں کو نہیں پلاتے وہ ان کے اپاہج ہونے کے ذمہ دار ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ 21 فروری کو ملک بھر میں خطبات جمعۃ المبارک میں خطباء ،

علماء و مشائخ عوام الناس سے پولیو کی مہم میں شریک ہونے کی اپیل کریں گے ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پولیو کے مریضوں اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ اور پولیو ورکرز پر حملے وزارت صحت کے ذمہ داران کی نا اہلی اور ناکامی کی دلیل ہے ، وفاقی مشیر صحت کی نالائقی کی وجہ سے پولیو کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے ، وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ

وفاقی مشیر صحت کو ہٹا کر کسی ذمہ دار اور انسان دوست شخصیت کو صحت کے حوالے سے ذمہ داریاں سونپی جائیں ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت پوری دنیا کیلئے اہمیت اختیار کر چکا ہے ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورہ پاکستان اور کشمیر و فلسطین پر ان کا موقف ہر امن پسند انسان کی خواہش ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی دنیا کا اہم ترین ملک ہے ،

پاکستان کی حیثیت کوئی قوت ختم نہیں کر سکتی ، عرب اسلامی ممالک ہمارے دوست ہیں اور سعودی عرب کے ساتھ ہمارا ایمان اور عقیدے کا رشتہ ہے ، اسے کوئی کمزور نہیں کر سکتا،کسی بھی شخصیت کے دورہ پاکستان سے کسی دوسرے ملک کے ساتھ تعلقات خراب نہیں ہو سکتے۔ سعودی عرب میں پاکستانیوں کے خلاف نہیں غیر قانونی افراد کے خلاف آپریشن ہو رہا ہے اور اس سلسلہ میں پاکستانی سفارت خانہ اور سعودی عرب کے

ذمہ داران کے درمیان رابطے موجود ہیں ، بے بنیاد پراپوگنڈے کے ذریعے پاک سعودی عرب تعلقات کو کمزور کرنے کی سازشیں کرنے والے ہمیشہ کی طرح ناکام ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دشمن قوتیں پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہیں لیکن پاکستان کے تمام مکاتب فکر علماء و مشائخ باہمی اتحاد سے ان سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…