اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی پارلیمنٹ کی ممبر ڈیبی ابراہمزکی بھارت سے بے دخل ، پاکستان میں آمد پر شاندار استقبال ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیبی ابراہمز کی قیادت میں برطانوی پارلیمانی وفد اسلام آباد پہنچا جہاں ان کا حریت کانفرنس کی رہنمائوں کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا ہے ۔ استقبال کرنے والوں میں حریت کانفرنس کےسینئر رہنما عبد الحمید لون اور راجہ نجابت حسین شامل ہیں ۔
برطانوی وفد 9اراکین پر مشتمل ہے جن میں عمران حسین ، جمیز ڈیلے اور قربان حسین شامل ہیں ۔ لیبر پارتی کی رکن پارلیمنٹ ڈیبی ابراہمز کو دو روز قبل بھارت نے اندرا گاندھی ائیر پورٹ سے ڈی پورٹ کر دیا تھا انہیں کشمیر کے مسئلے پر آواز بلند کرنے کی وجہ سے داخلے کی اجازت نہیں دی گئی تھی ۔ ڈیبی ابراہمز کی بے دخلی کے واقعہ پر بھارت کو اس نامناسب رویہ پر بین الاقوامی میڈیا میں شدید تنقید کانشانہ بنایا گیا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے بھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھانے والی برطانوی رکن پارلیمنٹ کو اپنے ملک میں کیوں داخل نہ ہونے دیا ۔ ڈیبی ابراہمز نے ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ دہلی ائیر پورٹ پر امیگریشن حکام نے ان کیساتھ بدتمیزی کیساتھ پیش آئے اور کہا گیا کہ آپ کو ویزہ منسوخ ہونے کی وجہ سے ڈی کیا جارہا ہے ۔ جب میں نے وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی تو بھارتی امیگریشن حکام کی جانب سے کوئی ٹھوس جواب نہیں دیا گیا اور زبردستی جہاز میں سوار کر دیا گیا۔
Why did the Indian Government revoke my visa AFTER it was granted? Why didn’t they let me get a ‘visa on arrival’? Is it because I have been critical of the Indian Government on #Kashmir human rights issues? https://t.co/aNhvFpc10D
— Debbie Abrahams (@Debbie_abrahams) February 17, 2020