کراچی(این این آئی)ماہرین نے خبردار کیاہے کہ کراچی پورٹ پر سویا بین کے ساتھ ساتھ کوئلے کے ذرات سے بھی انسانی صحت کوخطرات ہیں ، کوئلے کے ذرات سے بھی علاقے میں سانس کی بیماریاں پھیل سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی پورٹ پر اتوار کو سویا بین کے ساتھ ساتھ کوئلے کے جہاز بھی
لنگر انداز تھا، پورٹ پرکوئلے کی ہینڈلنگ کی وجہ سے بھی انسانی صحت کوخطرات ہیں۔ماہرین کے مطابق کیماڑی میں کوئلے کے ذرات سے بھی انسانی صحت کو نقصان پہنچ رہا ہے اور علاقے میں سانس کی بیماریاں پھیل سکتی ہے، کوئلے کے ماحولیاتی اثرات کے بارے میں سندھ ہائیکورٹ میں پہلے ہی درخواست زیر سماعت ہے۔