جہانگیر ترین اور خسرو بختیار یا کسی نے بھی ذخیرہ اندوزی کی، اس کاکڑا احتساب ہوگا،وزیراعظم معاون خصوی نے دھماکے دار اعلان کر دیا

19  فروری‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہےکہ جہانگیر ترین اور خسروبختیار یا جس نے بھی ذخیرہ اندوزی کی اس کا احتساب ہوگا۔جیونیوز کے پروگرام گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ مہنگائی میں سابق حکومت کی مس مینجمنٹ کا بیک لاگ تھا، غفلت ،کوتاہی ،مس مینجمنٹ مختلف چیزیں ہیں ،کرپشن نہیں۔انہوں نے کہا کہ

ماضی میں 100ارب ڈالر کے قرضے لیے گئے اور روپیہ بھی کمزور ہوا، روپے کی قدر میں کمی سے پیٹرول اور بجلی مہنگی ہوئی جس کا بوجھ عوام پر آیا، مہنگائی میں روپے کی قدر میں کمی کا بھی عمل دخل ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی آٹا گھی کا کاروبار کرنا غیر قانونی نہیں ہے، جہانگیر ترین ،خسروبختیار یا جس نے بھی ذخیرہ اندوزی کی اس کا احتساب ہوگا، احتساب بلا امتیاز ہونا چاہیے، حتمی رپورٹ آتے ہی ذمہ داروں کوکیفر کردار تک پہنچایا جائےگا، حتمی رپورٹ آنے اور حقائق معلوم ہونے سے پہلےکسی پر پیسہ بنانےکا الزام لگاناغلط ہوگا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ترقیاتی کام کی تختی پر نام سب سے زیاہ ٹیکس دینے والے کا لگنا چاہیے، سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے کےنام کی تختی لگانے پر عمل درآمداپنے حلقے سےکردیا،5.9 کلومیٹر کی سڑک 8 کروڑ روپے سے سیالکوٹ میں تیار ہو چکی جسے سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے کے نام سے منسوب کیا جائے گا جب کہ نئی سڑک کا نام نادرا اور ایف بی آر کے تعاون سے سب سے زیادہ ٹیکس دہندہ کے نام پر رکھاجائےگا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…