ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

ڈرامہ سیریل عہد وفا پر پابندی کی درخواست،عدالت نے فیصلہ سنا دیا

datetime 19  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) لاہورہائی کورٹ نے ڈراما سیریل عہد وفا پر پابندی کی درخواست مسترد کردی۔لاہور ہائی کورٹ میں ڈراما سیریل عہد وفا پر پابندی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ڈرامے پر پابندی کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔

جسٹس شاہد وحید نے دوران سماعت کہا کہ درخواست گزار پہلے پیمرا سے رجوع کرے، شنوائی نہ ہونے پر عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں ڈراما سیریل عہد وفا پر پابندی عائد کرنے کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ڈرامے میں ملک کے سیاستدانوں اور میڈیا کی کردارکشی کی جا رہی ہے، اس سے بیرونی دنیا میں پاکستان کا مجموعی طور پر منفی تاثر پیدا ہورہا ہے۔ اس لئے عدالت عہد وفا نشر کئے جانے پر پابندی عائد کرے۔آئی ایس پی آر کے تعاون اور سیفی حسن کی ہدایت کاری میں بننے والا ڈراماسیریل عہدِ وفا 4 دوستوں کی کہانی ہے، جس میں احد رضا میر، احمد علی اکبر، اسامہ خالد بٹ اور وہاج علی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کے ہمراہ زارا نور عباس، علیزے شاہ، حاجرہ یامین اور ونیزہ احمد بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…