اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا گیا ہے کہ ایک خاتون ٹریفک اہلکار سے بدتمیزی کر رہی ہے اور اس کے مطابق ٹریفک اہلکار نے اس سے پنجابی میں بدتمیزی کی ہے۔
خاتون کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ پنجابی میں بات کرنا بدتمیزی ہے۔ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ خاتون سڑک پر گاڑی کھڑی کر کے شور مچا رہی ہے اور اس کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے مجھ سے انہوں نے پنجابی میں بات کی ہے جو کہ بدتمیزی ہے۔موقع پر موجود لوگوں نے خاتون سے بار بار پوچھا کہ انہوں نے بدتمیزی کیا کی ہے جس پر انہیں بس یہی جواب دیا گیا کہ انہوں نے مجھ سے پنجابی میں بات کی ہے۔خاتون کو چلاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جس میں اس کاکہنا تھا کہ پاکستان میں رہتے ہوئے پنجابی میں گفتگو کرنا بدتمیزی ہے۔انہیں مجھ سے کسی مہذب زبان میں بات کرنی چاہئے تھی۔خاتون نے موقع پر کسی کی بات نہ سنی بلکہ وہاں موجود باقی لوگوں پر بھی چلانے لگی اور ہر شخص کو یہی کہہ رہی تھی کہ مجھ سے بدتمیزی ہوئی ہے۔ویڈیو بنانے والے شخص نے جب خاتون سے سارا واقعہ پوچھناچاہا تو خاتون نے اس سے بھی بدتمیزی کی اور کسی قسم کا کوئی جواب دینا مناسب نہ سمجھا۔ ٹریفک اہلکار بھی بس کھڑے تماشا دیکھتے رہے کیونکہ ہمارے معاشرے میں پنجانی زبان کو بدتمیزی نہیں سمجھی جاتی۔
جہالت کسی ایک طبقے کی میراث نہیں،یہ خاتون اس بات پر چینخ چنگھاڑ رھی ھیں کہ پولیس والے نےان سے پنجابی میں بات کیوں کی.محترمہ کو فون پر دوران ڈرائیونگ گاڑی چلانے پر روک کر منع کیا گیا تو ان کا رویہ ملاحظہ ھو. pic.twitter.com/SxIKeQzds9
— صحرانورد (@aadiiroy19) February 18, 2020