اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لاہور واہگہ بارڈر دھماکا کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 3مجرموں کو سزا سنا دی ۔فیصلہ سناتے ہوئے 3 مجرموں کو 5,5 مرتبہ سزائے موت،24 مرتبہ عمر قید اور10,10 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا فیصلہ سنا دیاگیا ۔عدالت نے 12 فروری کو کیس کی سماعت کرتے ہوئے
فیصلہ محفوظ کر لیاتھا جس کے بعد آج فیصلہ سناتے ہوئے مجرم سعید جان، حسیب اللہ اور حسنین کو سزا سنا دی گئی ہے۔جبکہ عدالت نے دو مزید افراد شفیق اور غلام حسین کو شک کی بنیاد پر بری کرنے کا حکم بھی جاری کردیا۔یاد رہے کہ 2014 میں واہگہ بارڈر پر بم دھماکہ ہوا تھا جس میں70 افراد جاں بحق اور 107 افراد زخمی ہوئے تھے۔