اسلام آباد ( آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے صحافی عزیز میمن کے قتل کا نوٹس لے لیا ہے۔انہوں نے آئی جی سندھ کو 72 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے صحافی عبدالعزیز میمن کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے آئی جی سندھ سے 72 گھنٹوں کے اندر رپورٹ
طلب کر لی ہے۔انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔اس سے قبل وفاقی وزبرائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چیف جسٹس پاکستان سے سندھی صحافی عزیز میمن کے قتل کا نوٹس لینے کی درخواست کی تھی۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ قتل کیے گئے سندھی صحافی عزیز میمن نے اپنی موت سے پہلے سندھ کی حکمران جماعت پر الزام لگائے تھے۔