ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

سلامتی کونسل کے صرف پانچ ممالک کے پاس ویٹو پاور ہے محفوظ دنیا کیلئےپاکستان کی خدمات قابل تحسین ، مستقبل کیلئے کونسی تبدیلی کرنے پڑے گی ؟انتونیو گوتریس کا نوجوانوں سے خطاب

datetime 18  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر بھی ممالک میں مساوات نہیں ہے، افراد اور ممالک میں مساوات قائم کرنا آسان نہیں بلکہ طویل عمل ہے، سلامتی کونسل کے صرف پانچ ممالک کے پاس ویٹو پاور ہے، سکیورٹی کونسل کے صرف 5 ممالک کے پاس ویٹو پاور ہونا عدم مساوات کی مثال ہے،طاقت دی نہیں جاتی بلکہ طاقت لی جاتی ہے ،

آج کے دورمیں سب سے بڑامسئلہ ماحولیاتی آلودگی ہے، موسمیاتی تبدیلی کوسامنے رکھتے ہوئے فیصلے کرنا ہوں گے، 21 ویں صدی میں نوجوانوں کا اقوام متحدہ میں اہم کردار ہوگانوجوان کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا ہوگا، مستقبل کو سامنے رکھتے ہوئے نصاب میں تبدیلی کرنا ہوگی، امن کے لئے پاکستان کی قربانیوں کوفراموش نہیں کرسکتے۔ا ن خیالات کااظہارانہوںنے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ سائنسز (لمز)میں 21ویں صدی کے اقوام متحدہ میں نوجوانوں کے کردار کے موضوع پر منعقدہ تقریب خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ 21 ویں صدی میں نوجوانوں کا اقوام متحدہ میں اہم کردار ہوگانوجوانوں کا متقبل میں اہم کردار ہے ۔ آج کے دور میں 2 قسم کی رائے پائی جاتی ہے، کچھ نوجوان سمجھتے ہیں کہ 50سال پہلے کا دور اچھا تھا، کچھ سمجھتے ہیں کہ آج کا دور سابقہ دور سے اچھا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا ہوگا اورمستقبل کو سامنے رکھتے ہوئے نصاب میں تبدیلی کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے بغیر سیاست نامکمل ہے اور عالمی رہنماں نے بھی نوجوانوں کو ساتھ شامل کیا تو ان کو کامیابی ملی اور پھر فیصلہ سازی کے عمل میں بھی نوجوانوں کو شامل کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ اداروں کے درمیان مباحثہ ضروری ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ماحولیاتی آلودگی کو آج کے دور کا بڑا مسئلہ قرار د یتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کو مدنظر رکھ کر منصوبے بنانا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پولی تھین بیگ پر

دنیا بھر میں پابندی کا اعلان کی جا اچکا ہے اور کافی ممالک اس پر عمل بھی کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں بھی اس پر عمل ہو رہا ہے اور جلد پورے ملک میں اس پر عمل در آمد ہاگا۔ انہوں نے کہا کہ گلوبلائزیشن سے بہت آسانیاں پیدا ہوئی ہیں جہاں اس میں جدت آئی وہیں اس میںعدم مساوات بھی آئی ہے۔انتونیو گوتریس کا کہنا تھا سلامتی کونسل کے صرف 5 ممالک کے پاس ویٹو پاور ہے، سیکیورٹی کونسل کے

صرف 5 ممالک کے پاس ویٹو پاور ہونا عدم مساوات کی مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ امن کے لئے پاکستان کی قربانیوں کوفراموش نہیں کرسکتے، محفوظ دنیا کیلئے پاکستان کی خدمات قابل تحسین ہیںاقوام متحدہ کیپیس کیپنگ مشن میںپاکستان نمایاں کردار ادا کر رہا ہے اقوام متحدہ امن مشنز میں پاکستان سب سے بڑا شراکت دار ہے، امن مشن کے لیے خدمات دینے والی کچھ بہادر خواتین اور مردوں سے ملاقات متاثر کن تھی، ان افراد نے امن کے قیام کے لیے کام کیا، آپ کی قربانی اور خدمات کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں.

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…