کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کی صورت میں سمندروں پر کیا گزرے گی؟ ایک مطالعاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایسی صورت میں سمندروں میں تیزاب کی سطح تیزی سے بڑھ جائے گی۔روزنامہ جنگ میں شائع رپورٹ کے مطابق کیمیائی ہیئت تبدیل ہو سکتی ہے۔ رٹگرز یونیورسٹی کے محققین کی ایک ٹیم کے حالیہ مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ سمندری
نباتات اور حیاتیات کے ایٹمی جنگ کی صورت تیزاب زدہ ہونے کا خدشہ ہے جس سے سمندری زندگی اور جاندار شدید متاثر ہوں گے۔ جس کے ماحولیات پر بھی تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔ سائنسدانوں کے فرضی تجزیئے کے مطابق پاک بھارت ایٹمی جنگ کی صورت سمندروں میں تیزاب کی سطح بلند اور برق پاروں کی سطح گر جائے گی۔ اس سے سمندروں کی کیمیائی ہیئت بھی تبدیل ہو سکتی ہے۔