اسلام آباد (این این آئی)ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان نے نجی ٹی وی چینل کے صحافی عزیز میمن کے قتل کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ ایک انٹرویو میں ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کے ترجمان امداد چانڈیو نے کہا کہ صحافی کے قتل کے ملزمان کو گرفتار نہ کیا جانا انتظامیہ کی ناکامی ہے۔
انہوں نے کہاکہ صحافی کا قتل ایک شخص نہیں ادارے کا قتل ہے، ریاست کے ادارے کمزور ہیں، انہیں مضبوط بنانے کے اقدامات نہیں کیے جا رہے۔ترجمان ایچ آر سی پی نے کہا کہ نوشہرو فیروز میں رکنِ صوبائی اسمبلی شہناز انصاری کے قتل پر بھی کوئی خاص کارروائی نہیں ہو سکی ہے۔