بدھ‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2025 

عوام کے ساتھ کئے ہوئے وعدے اور دعوے ایک ایک کرکے غلط ثابت ہو رہے ہیں،موجودہ حکمرانوں کے حقیقی اور ظالمانہ چہرے، قمرزمان کائرہ نے حیرت انگیز بات کر دی

datetime 17  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی جانب سے عوام کے ساتھ کئے ہوئے وعدے اور دعوے ایک ایک کرکے غلط ثابت ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی سیالکوٹ کے سینئر رہنما ملک نصیر اعوان کی رہائشگاہ سیالکوٹ ڈیفنس روڈ پر اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سالوں میں ہی پاکستانی عوام نے موجودہ حکمرانوں کے حقیقی اور ظالمانہ چہرے عیاں ہوتے دیکھ لئے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی ایجنسیوں اور اداروں نے ملک کی خراب معاشی حالت پر تشویش کا اظہار کیا ہے تاہم حکمران ا حمقوں کی جنت میں زندگی بسر کررہے ہیں اور انہیں موجودہ صورتحال کی سنگینی کا کوئی احساس نہیں۔ قمر الزمان کائرہ نے الزام لگایا کہ حکمرانوں نے ڈیڑھ سال گزارنے کے باوجود ماضی کی حکومتوں کو پاکستان کی معاشی حالت کا ذمہ دار ٹھہرایا لیکن ان میں اتنی بھی ہمت اور صلاحیت نہیں کہ وہ قومی معیشت کے لئے کوئی اچھا کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی1993،1988اور2008میں برسراقتدار آئی اور ہر بار انہیں ملک کی معاشی اور معاشرتی حالات ملے لیکن پیپلزپارٹی نے ماضی کی حکومتوں کو کوسنے یا الزام تراشی کرنے کے بجائے ملکی حالات بہتر بنانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے 2013سے2018 تک5ہزار ارب روپے کے حاصل کئے مگر ستم طریفی یہ ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے12ہزار ارب روپے سے زیادہ قرض حاصل کیا جو انکے دعوؤں کے منافی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی جانب سے غلط الزام لگاکر قوم کو دھوکہ دیا گیا کہ200بلین ڈالر جو مبینہ طور پر ملک سے لوٹے ہوئے پیسے تھے وہ غیر ملکی بینکوں میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو ہمت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور اس سلسلہ میں اپنی غلطیوں کا اعتراف کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں وزیر اعظم عمران خان اپنے ایجنڈے کی تشہیر کے لئے میڈیا کی تعریف کرتے تھے لیکن اب اسکے برعکس عوام کو ٹیلی ویثرن پرخبریں ناسننے اور اخبار نہ پڑھنے کامشورہ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے تما م حلیف بھی لاکھوں عام لوگوں کی طرح ان سے مطمئن نہیں ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی بہت جلد تمام، خزب اختلاف کی جماعتوں کے تعاون سے موجودہ حکمرانوں کے خلاف ملک گیر تحریک چلائے گی۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ضرار محمود ملک، سٹی صدر اظہر علی دیال، سٹی جنرل سکریٹری پی پی پی علی نصیر ملک، ملک طاہر اختر اعوان، جاوید بٹ ہیپی اور پی پی پی کے متعدد مقامی رہنما و کارکنان بھی موجود تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…