ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

مارگلہ ہلز پر شاہ اللہ دتہ کے قریب جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، آگ بجھانے میں دشواریوں کا سامنا، تشویشناک صورتحال

datetime 17  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) مارگلہ ہلز پر شاہ اللہ دتہ کے قریب جنگلات میں ایک مرتبہ پھرآگ بھڑک اٹھی،چند لمحوں میں آگ کے شعلوں نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،آگ کے شعلے دوردراز میدانی علاقوں سے بھی دیکھے جاتے رہے۔میٹروپورلیٹن کارپوریشن (ایم سی آئی)کے شعبہ انوائرمنٹ کا عملہ موقع پر تاخیر سے پہنچا۔

ڈائریکٹر انوائرمنٹ رانا طاہر کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقہ انتہائی دشوارگزار ہے مشنری اور گاڑیوں کی رسائی ناممکن ہے،تیزہواکے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہوسکتاہے۔ شہر کے پرفضااورسیاحتی مقام مارگلہ ہلز پر گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران تیسری مرتبہ ہولناک تشزدگی کا واقعہ ہے رونماہواہے۔ذرائع کے مطابق دن کے اوقات میں شاہ للہ دتہ کے قریب لگنے والی آگ کی بروقت ایم سی آئی کے شعبہ انوائرمنٹ کو اطلاع دی گئی تاہم انوائرمنٹ کی ٹیمیں موقع پر اس وقت پہنچیں جب آگ کے شعلوں نے جنگل کے ایک بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اس حوالے سے ڈائریکٹر انوائمنٹ رانا طاہر کا کہنا ہے کہ شاہ اللہ دتہ کے جس مقام پر آتشزدگی ہوئی ہے وہ انتہائی دشوارگزار علاقہ ہے جہاں تک ہماری گاڑیوں اورمشنری کی رسائی ناممکن ہے،تاہم شعبہ انوارمنٹ کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے کیلئے موقع پر پہنچ گئیں،انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیموں کو تیز ہوااوردشوارگزارراستے کے باعث آگ پر قابوپانے میں دشواری کاسامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے باعث متعدد بیش قیمتی درخت،پودے،لکڑی اور جانور جل کر خاکستر ہوگئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…