بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

حکومت کی پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری،دیرینہ مسئلہ حل کردیا

datetime 17  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن نے تمام پنشنرز کا ڈیٹا آن لائن کر دیا ہے۔ای او بی آئی کی جانب سے صارفین کا ڈیٹا آن لائن کر دیا گیا ہے۔جس کے بعد اب تمام پنشنرز محکمے کی ویب سائٹ پر جا کر پنشن سے متعلق معلومات اور اپنی پنشن کی رقم کے حوالے سے گھر بیٹھے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے ای او بی آئی کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے کرپشن کے چکر میں تمام اداروں کو تباہ وبرباد کر دیا۔ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت اداروں کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں مضبوط بنا رہی ہے۔جس کی ایک چھوٹی سی مثال ای او بی آئی ہے۔زلفی بخاری نے مزید کہا ہے کہ ای او بی آئی نے پنشنز کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے شاندار اقدامات کیے۔جبکہ ای او بی آئی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اب تمام پاکستانی شہری اپنے واجبات کے حوالے سے ویب سائٹ پر تمام تفصیلات باآسانی چیک کر سکتے ہیں۔اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ای او بی آئی کی ویب سائٹ کھلنے کے بعد وہاں انفرادی معلومات کا آپشن آئے گا۔جس میں شناختی کارڈ یا ای او بی آئی نمبر درج کرنے کے بعد تمام معلومات سامنے آ جائیں۔جب کہ دوسری جانب چیئرمین ای او بی آئی اظہر حمید نے ادارہ کے افسران کو تلقین کی ہے کہ بزرگ محنت کشوں اور ان کے لواحقین کو پنشن کی فراہمی ہماری اولین ذمہ داری ہے اوراس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔بزرگ ملازمین ہمارے وطن کا قیمتی اثاثہ ہیں جنہوں نے اس ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا فعال کردار ادا کیا ہے۔ ہمارا فرض ہے کہ ان کے ساتھ عزت و تکریم کے ساتھ برتائو کیا جائے۔ وہ صدر دفتر کراچی میں اپیلیٹ اتھارٹی کے تحت بیمہ دار افراد اور ادارہ میں رجسٹر شدہ آجران کی اپیلوں کی سماعت کر رہے تھے۔ اس موقع پر ادارہ کے بورڈ آف ٹرسٹیز میں صوبہ سندھ سے ملازمین کے نمائندہ شوکت علی بھی موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…