ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان نے لاہور میں تاریخ رقم کر دی، بھارتی پہلوان رونے لگے، بھارت کی شکست کو قوم کے لئے تحفہ قرار دیدیا گیا

datetime 16  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کبڈی ورلڈکپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی ہے، انہوں نے کہا کہ فائنل میں بھارت کو شکست قوم کے لئے تحفہ ہے، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کامیابی پر ٹیم منیجمنٹ اور کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلی بار کبڈی ورلڈ کپ جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے، پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے 41 کے مقابلے میں 43 پوائنٹس سے شکست دی۔دونوں ٹیمیں پانچویں مرتبہ ورلڈ کپ میں آمنے سامنے آئیں۔ یہ سنسنی خیز میچ دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد پنجاب سٹیڈیم میں موجود تھی۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے بھی شائقین کے ساتھ گراؤنڈ میں بیٹھ کر میچ دیکھا۔کبڈی ورلڈ کپ کا فائنل جیتتے ہی پاکستانی کھلاڑیوں نے بھنگڑے ڈالنا شروع کر دیے۔ شائقین نے کھلاڑیوں کو خوشی میں اپنے کندھوں پر اٹھا لیا۔ اس موقع پر پورا سٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا۔ کھیل ختم ہونے سے ایک منٹ قبل تک پاکستان نے مزید پوائنٹس حاصل کیے جس پر پاکستان کا اسکور 43 اور بھارت کا 39 ہوگیا۔ پاکستان کو پوائنٹس ملنے پر بھارتی پہلوان رونے لگے اور محض ایک منٹ رہ جانے پر بھارتی آفیشلز میدان میں آگئے اور اپنے کھلاڑیوں کو میدان چھوڑنے کا کہہ دیا۔ بھارتی ٹیم نے ایک پوائنٹ پر اعتراض کیا اور کھیل کو گندا کرنے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے ورلڈ کپ 2014ء اور ایشیا کپ 2016ء کی تاریخ دہرادی تاہم بھارتی اعتراضات کام نہ آسکے۔ کھیل ختم ہونے تک پاکستان کا اسکور 43 اور بھارت کا اسکور 41 رہا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…