پاکستان میں برڈ فلو وائرس پھیل گیا،شہری نزلہ، زکام، پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا ،مرغ کھانا بند کر دیا، محکمہ صحت کی تصدیق

16  فروری‬‮  2020

مظفرآباد (این این آئی) آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں برڈ فلو وائرس پھیل گیا۔ شہری نزلہ، زکام، پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا ہو گئے۔ نمونیا دیہات میں پھیل گیا۔ برڈ فلو وائرس سے کرونا وائرس پھیلنے کا خطرہ پیدا ہو گیا۔

برڈ فلو کی علامات تیزی سے ظاہر ہونے لگی، شہریوں اور دیہات کے عوام نے مرغ کھانا بند کر دیا۔ مرغ کے تاجروں نے مالی نقصان سے بچنے کے لئے خاموشی اختیار کر لی، امور حیوانات کے ڈاکٹرز نے بھی برڈ فلو وائرس پھیلنے کی علامات کی تصدیق کر دی ہے۔ برائلر مرغ اور گوشت کھانے سے برڈ فلو وائرس پھیلتا ہے۔ برڈ فلو وائرس اور خطرناک جان لیوا کرونا وائرس کی تشخیص کا آزاد جموں کشمیر میں کوئی مشینری ہسپتالوں میں موجود نہیں ہے۔ محکمہ صحت عامہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ چینی باشندوں، انجینئرز اور لیبرز کی بڑی تعداد مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے ہائیڈرل پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں جن سے کرونا وائرس پھیلنے کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ حکومت آزاد جموں کشمیر وزیر صحت، محکمہ صحت افراتفری، خوف و حراس پھیلنے کی وجہ سے خاموش ہے۔ اور برڈ فلو وائرس، کی بھی تصدیق کرنے سے گریزاں ہیں۔ برڈ فلو وائرس مظفرآباد میں ایبٹ آباد، مری، راولپنڈی کے مرغوں کی مظفرآباد آمد سے پہنچا ہے۔ شہریوں اور عوام کے مرغ کھانے سے عوام میں منتقل ہوا ہے۔ عوام کی بڑی تعداد میں برڈ فلو وائرس کی علامات ظاہر ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ زکام، نزلہ وزیر صحت عامہ، سیکرٹری صحت عامہ، ڈی جی صحت عامہ سمیت ڈاکٹرز سمیت پریشانی سے دو چار ہیں۔

ڈینگی وائرس کو بھی صحت عامہ کے چھپایا تھا۔ جب ڈینگی پھیلا تو 10 ہزار سے زائد لوگ اس سے متاثر ہوئے تھے اور قیمتی انسانی جانیں لقمہ اجل بنی تھی۔ ڈاکٹرز نے عوام کو مرغ کھانے سے منع کر دیا ہے۔ اپنے عزیز و اقارب کو سختی سے برائلر کھانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ صحت عامہ کے ڈاکٹرز کے مطابق برائلر مرغ کھانا موت کو گلے لگانے کے مترادف ہو گا۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…