اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

شہناز انصاری بہترین سیاسی کارکن اور پارٹی کا اثاثہ تھیں،بلاول بھٹو نے فوری تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

datetime 15  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ شہناز انصاری بہترین سیاسی کارکن اور پارٹی کا اثاثہ تھیں، قتل کی فوری تحقیقات کی جائیں۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہا کہ شہناز انصاری کے قتل کی خبرسن کر صدمے میں ہوں، شہناز انصاری ایک بہترین سیاسی کارکن اور پارٹی کا اثاثہ تھیں۔بلاول نے کہا کہ شہناز انصاری کے قتل کی فوری تحقیقات کی جائیں اور قاتلوں کو فی الفور کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔چیئرمین پیپلز پارٹی

نے کہا کہ میں شہناز انصاری کے سوگوار اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔خیال رہے کہ نوشہرو فیروز میں فائرنگ کے واقعے میں پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری جاں بحق ہوگئی ہیں۔نوشہرو فیروز میں دریا خان مری کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری شدید زخمی ہوئیں اور بعد ازاں اسپتال میں دم توڑ گئیں۔پولیس کے مطابق رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری اپنے بہنوئی کے چہلم میں شرکت کرنے آئی تھیں، فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازع پرپیش آیا۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…