جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

طیب اردوان کےبعد کونسی بڑی شخصیت نے 16فروری کو پاکستان آنے کا اعلان کر دیا ؟ تفصیلات سامنے آگئیں 

datetime 14  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گونتریس 16 فروری سے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ذرائع نے بایاکہ انتونیو گونتریس کا دورہ پاکستان 19 فروری تک جاری رہے گا۔ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے گذشتہ برس پاکستان کا دورہ کرنا تھاتاہم دورہ ناگریز وجوہات کی بنا پر گذشتہ برس تکمیل نہ پا سکا تھا۔ذرائع کے مطابق دورہ پاکستان کے دوران اقوام متحدہ کے

سیکرٹری جنرل وزیر اعظم عمران خان, وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر راہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ذرائع نے بتایاکہ اتوار کے روز نصف پہر کو انتونیو گونتریس اسلام آباد پہنچیں گے،انتونیو گونتریس دورہ پاکستان میں اتوار کے روز موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ایک مکالمے میں بھی شریک ہوں گے،وہ اتوار کے روز دفتر خارجہ کا دورہ کریں گے۔ذرائع نے بتایاکہ دفتر خارجہ میں انتونیو گونتریس کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہو گی،ملاقات کے بعد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور وزیر خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ذرائع نے بتایاکہ انتونیو گونترہس دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس برائے افغانستان میں بھی شریک ہوں گے،انٹرنیشنل کانفرنس آن افغانستان 17 اور 18 فروری کو جاری رہے گی،کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سمیت وزیر اعظم عمران خان کی شرکت متوقع ہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ یو این سیکرٹری جنرل نسٹ میں سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ سٹیبلٹی کا دورہ کریں گے،یو این امن مشن میں پاکستان کے سفر بارے تصویری نمائش کا بھی افتتاح کریں گے۔ذرائع نے بتایاکہ مختلف امن مشن میں خدمات انجام دینے والے اہلکاروں سے ملاقات بھی ہوگی،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل لاہور بھی جائیں گے،انتونیو گونتریس لاہور میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کریں گے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…