پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

فی کس حج پیکج 4 لاکھ 90 ہزار روپے ہوگا حکومت نے حج پالیسی 2020جاری کر دی

datetime 11  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے حج پالیسی 2020 جاری کردی جس کے تحت فی کس حج پیکج 4 لاکھ 90 ہزار روپے ہوگا،ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج ادا کرسکیں گے،رواں برس ایک لاکھ 84 ہزار 210 کے بجائے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج کرنے جائیں گے حج کوٹے میں اضافہ متوقع ہے،رواں برس سرکاری حج اسکیم کو 60 فیصد اور نجی حج اسکیم کے لیے

40 فیصد کوٹہ مختص کر دیا گیا ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے پرائیوٹ جج آپریٹرز میں یکساں کوٹہ تقسیم کیا جائیگا، روڑ ٹو مکہ منصوبے کے تحت 70 سے 80 ہزار حجاج کرام فائدہ اٹھا سکیں گے،حج پیکج میں اضافے کی وجہ فضائی اخراجات میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی ہے،گلگت بلتستان میں عارضی حاجی کیمپ لگائیں گے۔ منگل کو وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران نور الحق قادری نے کہا کہ رواں برس ایک لاکھ 84 ہزار 210 کے بجائے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج کرنے جائیں گے۔وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ حج کوٹے میں اضافہ متوقع ہے۔انہوں نے بتایا کہ رواں برس سرکاری حج اسکیم کو 60 فیصد اور نجی حج اسکیم کے لیے 40 فیصد کوٹہ مختص کر دیا گیا ہے۔وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے پرائیوٹ جج آپریٹرز میں یکساں کوٹہ تقسیم کیا جائیگا۔انہوں نے بتایا کہ شمالی ریجن کے لیے 4 لاکھ 90 ہزار روپے کا پیکج ہوگا جس میں اسلام آباد، پشاور، لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور رحیم یار خان شامل ہیں۔وزارت مذہبی امور کے مطابق حج کوٹہ کے لیے جنوبی ریجن میں کوئٹہ، کراچی اور سکھر شامل ہیں جس کے لیے 4 لاکھ 80 روپے کا پیکج ہوگا۔انہوںنے کہاکہ ہماری کوشش ہوگی کہ جج پیکج کی قیمت میں کمی لائی جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس پاکستانی حجاج کو مجموعی طور پر ساڑھے پانچ ارب روپے

واپس کیے گئے۔نور الحق قادری نے بتایا کہ حج پیکج میں اضافے کی وجہ فضائی اخراجات میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب نے ویزا فیس میں بھی اضافہ کردیا اور ریاض میں ٹرانسپورٹ اور ٹرین کے کرایوں میں اضافہ ہوا ہے۔وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سعودی عرب میں چند روز قیام کے دوران صورتحال کا مشاہدہ کیا تاکہ

پاکستانی حجاج کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جاسکیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ قرعہ اندازی کے بغیر 70 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کیلئے 2 ہزار جبکہ اوورسیز پاکستانی جو اپنے اہلخانہ کے ہمراہ پہلی مرتبہ حج کرنے والوں کے لیے ایک ہزار ویزا مختص کیے گئے۔وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں عارضی حاجی کیمپ لگائیں گے تاکہ ان کی سفری سمیت دیگرپریشانی کم ہوسکیں، روڑ ٹو مکہ منصوبے کے تحت 70 سے 80 ہزار حجاج کرام فائدہ اٹھا سکیں گے۔نورالحق قادری نے کہا کہ حج کے عمل کو آسان بنانے کے لیے وزیراعظم نے خصوصی ہدایات دیں، حج کے لیے جلد ملائیشین فنڈز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، کوئٹہ سے حجاج کے لیے براہ راست فلائٹس چلائیں گے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…