پشاور(این این آئی)پشاور کے تعلیمی بورڈ نے امتحانات میں امیدواروں کے لیے موبائل ایپلیکیشن متعارف کرادی ہے۔چیئرمین تعلیمی بورڈ قیصر عالم کا موبائل ایپلی کیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ اس موبائل ایپ سے طلبہ کی حاضری اور دیگر معاملات با آسانی حل ہوں گے۔صوبائی وزیرتعلیم خیرپختونخوا اکبر ایوب نے بھی
موبائل ایپلی کیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا، اس دوران انہوں نے تعلیمی بورڈ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیمی بورڈ کا موبائل ایپلی کیشن متعارف کرانے کا اقدام قابل ستائش ہے۔اکبر ایوب نے کہا کہ تعلیمی بورڈ پشاور مکمل با اختیار ہے جبکہ اس قسم کی ڈیجیٹل ایپ متعارف کرانے سے امتحانات کے مراحل میں شفافیت آئیگی۔