پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

فواد چوہدری نے خلائی مشن کیلئے امارات سے معاونت کی خواہش کا اظہارکر دیا

datetime 11  فروری‬‮  2020 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان خلا، میوزمز اور زراعت کے شعبوں میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعاون میں اضافہ چاہتا ہے۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری نے کہا کہ ہم میوزیم اور مستقبل کی حکمت عملی بنانے کے خواہاں ہیں لہذا ہم ان معاملات پر یو اے ای کے ساتھ کام کررہے ہیں۔

فواد چوہدری نے خلیج ٹائمز کے دفتر کے دورے میں کہا کہ یو اے ای نے حال ہی میں اسپیس یونیورسٹی کھولی ہے اور ہم متحدہ عرب امارات کے ساتھ خلا کے شعبے میں بھی تعاون میں اضافہ چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم 2022 میں خلا میں اپنا پہلا انسانی مشن بھیجنے کی تیاری کررہے ہیں اس لیے میں چاہتا ہوں کہ متحدہ عرب امارات کی اسپیس یونیورسٹی پاکستانی جامعات کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرے۔جولائی 2019 میں فواد چوہدری نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان 2022 میں خلا میں اپنا پہلا خلاباز بھیجے گا۔گزشتہ برس متحدہ عرب نے اپنا پہلا خلا باز ہزاع المنصوری کو انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن بھیجا تھا اور انسانی مشن بھیجنے والا پہلا عرب ملک بن گیا تھا۔خلا کی تسخیر کے علاوہ فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان زراعت میں بھی متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعاون پر غور کررہا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ یو اے ای زراعت میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے، دبئی کی جو کمپنیاں پاکستان آنا چاہتی ہے اور اس میں سرمایہ کرنا چاہتی ہیں ہم انہیں زمین اور مہارت کی پیشکش کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم ان اماراتی کمپنیوں کے ساتھ منافع بخش کاروباری معاہدے کرسکتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے عمل میں تیزی لانے کے لیے بزنس ٹو بزنس معاہدوں کو ترجیح دے رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…