جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

ملکی تاریخ کا سب سے بڑا 9.5 فیصد کا متوقع خسارہ، قوم اور ملک کے لئے بربادی کا سامان، حکومت آئی ایم ایف سے کیا بھیک مانگ رہی ہے؟ شہباز شریف کا دھماکہ خیز دعویٰ

datetime 7  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے معیشت کی تباہی پر دکھ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کرپٹ نالائق حکومت کی آئی ایم ایف سے 800 ارب ٹیکس وصولی ہدف میں کمی کی بھیک معاشی تباہی کا اعلان ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا 9.5 فیصد کا متوقع خسارہ قوم اور ملک کے لئے بربادی کا سامان اور بری خبر ہے۔ انہوں نے کہاکہ کرپٹ اور نالائق ٹولے کا کیا دھرا ہے کہ ملک وقوم اس بدقسمت صورتحال سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہاکہ معاشی خسارہ چیخ چیخ کر خبردار کررہا ہے کہ اندرونی وبیرونی قرض اور مہنگائی کا خوفناک طوفان آرہا ہے،بے حسی وسفاکی ہے کہ حکومت نے ترقیاتی بجٹ اور انکم سپورٹ پر کلہاڑا چلادیا۔ انہوں نے کہاکہ معاشی سرگرمیوں کے جمود نے لاکھوں چولہے بند اور عوام کو غربت کے جہنم میں دھکیل دیا ،آٹے اور گندم کا بحران نیچے سے نہیں اوپر سے پیدا کیاگیا، حواری غریبوں کی جیب صاف کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 11000ارب قرض صرف اٹھارہ ماہ میں لے کرریکارڈ قائم کرنے والے قوم کے مجرم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 70 سال میں جو قرض مجموعی طورپر لیاگیا تھا، نالائق ٹولے نے اس کا 30 فیصد سے بھی زیادہ صرف 18 ماہ میں لے لیا،حکمرانوں کے ظلم کا خراج قوم کو سود سمیت اد اکرنے پڑے گا، قوم کا معاشی مستقبل گروی رکھ دیاگیا،نیازی حکومت کی نااہلی اور کرپشن کی قیمت آنے والی نسلوں کو کئی دہائیوں تک ادا کرنا پڑے گی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…