پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی بجائے لندن سے چمچوں پلیٹوں کی کھنک آتی ہے میڈیکل رپورٹ کے ساتھ مینیو کارڈ بھی بتایاجائے، سوالیہ نشان اٹھا دیا گیا  

datetime 7  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آ ن لائن ) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی بجائے لندن سے چمچوں پلیٹوں کی کھنک آتی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  کہا کہ محمد نوازشریف شدید بیماری کا بیان دے کر لندن گئے

اور اب تک اسپتال میں داخل نہیں ہوئے، ان کی میڈیکل رپورٹس نے بھی ’’قطری خط‘‘ کادرجہ حاصل کرلیا ہے، کہتے ہیں جب تک اسپتال میں داخل نہیں ہوتے میڈیکل رپورٹس نہیں بھجواسکتے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ’شریفوں‘ نے قواعدوضوابط سے جو کھلواڑ کیا، اس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، اب میاں صاحب کے ’’پلیٹ لیٹس‘‘ کی خبر کی بجائے لندن کے ریستوران سے پلیٹوں اور چمچوں کی کھنک سنائی دیتی ہیں، میڈیکل رپورٹ کے ساتھ مریض کا ’’مینیو کارڈ‘‘ بھی قوم کو بتایاجائے تاکہ حقائق کا پتہ چل سکے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ لیگی رہنما سیاہ کو سفید نہیں کر سکتے، حمزہ شہباز کی ضمانت کا مطلب بریت نہیں، سچائی سے بھاگنے والوں کو بھاگنے نہیں دیں گے، عوام کو مزید گمراہ نہیں کیا جاسکتا قوم کے سامنے سچائی آکر رہے گی۔معاون خصوصی نے مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے مطالبے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال صاحب جیلوں میں قید دیگر قیدیوں کی بھی بیٹیاں ہیں، وہ سوال کر رہی ہیں کہ ان سے امتیازی سلوک کیوں؟ قانون کو خواہشات کی بلی نہیں چڑھایا جا سکتا، ہرصورت قانون کی عملداری یقینی بنائیں گے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…