وزیروں ، مشیروں اور تحریک انصاف کے رہنمائوں میں کسے وزیراعظم کی حقیقی قربت حاصل ہےاور انہیں سب سے طاقتور بھی تصور کیا جاتا ہے ؟ یہ کون ہیں؟ تہلکہ خیز انکشاف کر دیا گیا

7  فروری‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے انصار عباسی کے بیان کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ ہے کہ جہانگیر ترین کے بعد تین وفاقی وزراء جن وزیراعظم عمران خان کیساتھ قربتیں ختم ہو گئیں ہیں ، ان میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی ، وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری اور اسد عمر شامل ہیں ۔ معروف اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقین کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے

تاہم ہمیں انصار عباسی کی خبر پر یقین کرنا پڑےگا۔ مبشر لقمان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصار عباسی کے ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب کیخلاف بغاوت کیلئے کوئی اور نہیں بلکہ یہی لوگ تھے اور عاطف خان گروپ میں بھی انہی لوگوں کا ہاتھ ملوث ہے ۔سینئر صحافی کا کہنا تھا یہ بات ٹھیک بھی ہو سکتی ہے جبکہ غلط بھی لیکن مجھے لگتا ہے کہ حکمران پارٹی کے معاملات ٹھیک نہیں ہیں، پنجاب ، سندھ اور کے پی کے ، تینوں صوبوں سے تحریک انصاف کے اندر لڑائیوں اور اختلافات کی مسلسل خبریں آرہی ہیں ۔ اس وقت تحریک انصاف میں اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں ۔ مسئلہ یہ ہے کہ عمران خان کو حکومت سے ہٹا دیا گیا متبادل لیڈر شپ کوئی نہیں تاہم اتنے گھمبیر حالات میں حکومت چلانا مشکل ہے۔مبشر لقمان کا مزید کہنا تھاکہ انصار عباسی کے ذرائع کے مطابق وزیر وں ، مشیروں اور پارٹی سے تعلق رکھنے والے تمام لیڈران میں صرف زلفی بخاری ہی ہیں جنہیں وزیراعظم عمران خان کی قربت حاصل ہے اور انہیں وزراء میں سب سے طاقتور تصور کیا جاتا ہے ۔ جبکہ زلفی بخاری کے بعد وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم سواتی بھی بڑے اہم ہیں ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…