اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

بھارت میں پاکستان پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں جنگ ہوئی تو۔۔۔ فواد چوہدری نے خبر دار کردیا

datetime 5  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت میں اتنی ہمت یا جرات نہیں کہ پاکستان پرحملہ کرے، جنگ ہوئی تو تالی بج جائے گی اور دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ کانقصان پوری دنیا کو ہوگا۔ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت کشمیر پر 70سال سے قابض ہے اور نیا حربہ مسلط کیا ہے، مودی کے آنے کے بعد دنیا بھر میں

بھارت سے متعلق تاثر تبدیل ہوا ہے، بھارت نے ایک انتہا پسند ہندو کو منتخب کیا جس کا پچھتاوا عوام کو بھی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان سے متعلق عالمی سطح پرایک مذہبی ملک ہونیکا تاثر تھا مگر اب یہ تاثر تبدیل ہوا ہے، پاکستان نے کشمیر سے متعلق بھرپور اور مضبوط مؤقف اپنایا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اسمبلی میں خواجہ آصف کی واحدتقریر تھی جو تقسیم کررہی تھی، خواجہ آصف وزیراعظم بننے کیلئے لابنگ میں مصروف ہیں وہ چاہتے ہیں شریف برادران برطانیہ کی شہریت لے لیں اور پوری شریف فیملی وہاں منتقل ہو جائے، خواجہ آصف کی خواہش ہے ،(ن )لیگ ان کے پاس رہ جائے۔فواد چوہدری نے کہا کہ مافیا ہر جگہ بیٹھے ہیں سب کو معلوم بھی ہے کہاں کہاں ہیں، وزیراعظم سے کہتا ہوں آپ روزانہ سیٹھوں کو بلا کر معیشت کا پوچھتے ہیں، پاکستان کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے ان سے بھی مشاورت کریں، ہمارے ہاں بینکر بھی ہوتے ہیں اور انڈسٹریاں بھی چلارہے ہوتے ہیں، دنیا میں کہاں ہوتا ہے صنعت لگائیں اور بینک بھی ہو۔انہوں نے بتایا کہ آٹا بحران سے متعلق رپورٹ بن گئی ہے کچھ دن میں پیش کردی جائیگی، آٹے سے متعلق ٹرائیکا مسئلے کی اصل وجہ ہے جسے ختم کرنا ہوگا، چاہوں گا مافیاز سے متعلق کمیٹی کی جانب سے میڈیا کو بریفنگ دی جائے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…