جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

بزدار حکومت کا عوام کیلئے ایک اور بڑا اقدام،عوام کی آنکھ میں دھول جھونکنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لے لیا

datetime 4  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے جلد کیلئے نقصان دہ جعلی کاسمیٹکس تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میںصوبائی کابینہ نے دی پنجاب ڈرگ اینڈ کاسمیٹکس ترمیمی ایکٹ 2019 کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی میں غیر معیاری و جعلی کاسمیٹکس تیار و فروخت کرنے والے مافیا پر ہاتھ نہیں ڈالا گیا۔سابق حکومتیںسوئی رہیںاورجعلسازی کے

ذریعے عوام لٹتے رہے۔ نئے پاکستان میںغیر معیاری و جعلی کاسمیٹکس تیار و فروخت کرنیوالے مافیا کیلئے کوئی گنجائش نہیں ۔ غیر معیاری کاسمیٹکس تیار و فروخت کرنے والے عوام کی صحت سے بھی کھیل رہے ہیں۔ عوام کے وسیع تیار مفاد میں دی پنجاب ڈرگ اینڈ کاسمیٹکس ترمیمی ایکٹ کو صوبائی کابینہ نے منظور کیا ہے۔ ایکٹ کی منظوری سے عالمی معیار کے مطابق کاسمیٹکس مصنوعات کی تیاری یقینی بنائی جاسکے گی۔ کینسر، الرجی، جلدی ا مراض کا سبب بننے والے اجزاء سے پاک کاسمیٹکس مصنوعات تیار ہوں گی اور مارکیٹ میں اوریجنل برانڈ کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔ دکانوںپر جعلی اور غیر معیاری کاسمیٹکس مصنوعات کی فروخت کی اجازت نہیں ہوگی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کاسمیٹکس کے سیل پوائنٹس کی لائسنسنگ کا مقصد اوریجنل چین سپلائی کے ذریعے اصل مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ عمدہ مینوفیکچرنگ کو یقینی بنا کر معیاری کاسمیٹکس تیار کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں سیفٹی آف کاسمیٹکس سے متعلق شعور بیدار کرنا ضروری ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…