ٹنڈو باگو (این این آئی)ضلع بدین کے گاں غلام علی چانڈیو میں آٹھ سال قبل اپنا ذہنی توازن کھونے والے نوجوان کو غربت کے باعث علاج نہ کراسکنے پر زنجیروں سے جکڑ دیا گیا ہے، نوجوان کی بوڑھی نانی ہی اس کی واحد کفیل ہے جو مزدوری کرکے اپنا اور نواسے کا گذرسفر کرتی ہینواحی گاں غلام علی چانڈیو میں 28 سالا نوجوان
قبول بھٹی 8 سال قبل اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھاتھا، یتیم ہونے کے باعث اس کے علاج کا بیڑا اس کی 80 سالا ضعیف نانی نے اٹھایا اور آٹھ سال گزرجانے کے باوجود بھی نانی مزدوری کرکے نوجوان قبول اور اپنا پیٹ پال رہی ضعیف نانی نے منتخب نمائندوں سمیت مخیر افراد سے مدد اور نوجوان کے علاج کی اپیل کی ہے..