اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

اپوزیشن لیڈر نے بھی چرس  اور افیون کی فیکٹری کو جائز قرار دے دیا

datetime 4  فروری‬‮  2020 |

عمرکوٹ(این این آئی)سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے بھی چرس اور افیون کی فیکٹری کو جائز قرار دے دیا،چند ملکوں نے چرس اور افیون کو جائز قرار دیا ہے اگر ایکسپورٹ کے لیے چرس اور افیون کی فیکٹریاں لگیں تو کوئی برائی نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے عمرکوٹ کے دورے کے دوران مالہی ہائوس میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ یہ علاقہ پیپلزپارٹی کے

ساقہ صوبائی وزیر تعلیم سردارعلی شاہ کا ہے میں نے سوچا یہاں کے اسکول ماڈل ہوں گے مگر صورتحال انتہائی خراب ہے ،سندھ میں تعلیمی نظام بہترہونے کے بجائے مزید  خراب ہوگئی ہے، سندھ میں شرح خواندگی بڑھنے  کے بجائے ایک فیصد کم ہوئی ہے عالمی اداروں سے وعدہ کیا  تھاکہ 2030 تک تعلیمی شرح سو فیصد تک لائیں گے سندھ میں 62 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔انہوں نے کہاکہ سول اسپتال میں صرف49مختلف اقسام کی ادویات ہیں جبکہ44 ڈاکٹروں کی آسامیاں خالی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ مہنگائی کی آوازیں آرہی ہیں لیکن وفاقی حکومت نے کفالت اور احساس پروگرام بھی شروع کیاگیا ہے اسٹاک مارکیٹ کو 18 سے 40ہزار پر لے آئے ہیں ہم گھبرانیوالے نہیں ہیں مقابلہ کریں گئے۔فردوس شمیم نقوی نے کہاکہ سندھ کے لوگوں کو کہہ رہے ہیں کہ اچھے لوگوں کا انتخاب کریں وقت تبدیل ہورہا ہے سندھ میں تبدیلی آنا شروع ہو گئی ہے قانون میں آئی جی سندھ پولیس   کی مدت تین سال ہے اور آئی جی کو   ہٹانے کے لیے وجوہات دینی پڑتی ہیں، سعید غنی کی پریس کانفرنس پر آئی جی سندھ  کو ہٹایا نہیں جائے گا۔سعید غنی  اس کے بھائی اور امتیاز شیخ پر چارجز ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ کے حواری کہتے ہیں کہ گورنر سے بات نہیں کریں گے۔اپوزیشن لیڈرنے کہاکہ 12سال میں سندھ میں 14آئی جی سندھ  تبدیل ہوئے ہیں باقی صوبوں نے محکمہ پولیس کو بہتر بنادیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ چند ملکوں نے چرس اورافیون کو جائز قرار دیا ہے اگر ایکسپورٹ کے لیے چرس اور افیون کی فیکٹریاں لگائی جائیں تو کوئی حرج نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی نظام تب بہتر ہوں گاجب اختیارات نچلی سطح پر   تقسیم ہوں گے کراچی کے سیوریج سسٹم سے عمرکوٹ کا بہترہے۔انہوں نے کہاکہ  پرویز الٰہی نے کہا کہ بوزدار کو ہٹانے نہیں دیں گے اور وزیر اعظم بھی یہ ہی کہتے ہیں

میں ذولفقار علی بھٹوکو آج بھی بڑا سیاسی لیڈرمانتا ہوں مگر زرداری زر کا پجاری اور ملک کے لیے بیماری ہے ۔اپوزیشن لیڈر نے سول اسپتال کابھی دورہ کیا۔سول اسپتال کے دورے دوران ایم ایس اعظم کھوسو اور اپوزیشن لیڈر کی آپس میں لفظی جھڑپ بھی ہوئی۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ سندھ اسپتالوں کی خراب حالت پیپلزپارٹی کی بارہ سالہ کارکردگی کو ظاہرکرتی ہے

کرپشن نے سندھ کو کینسر زدہ بنادیا ہے یہ لوگ ہر چھ سال بعد کسی نہ کسی کو شہید کراکے رونا روتے رہیں گے اور ووٹ لیتے رہیں گے اس سے قبل فردوس شمیم نقوی نے ڈگری کالج اور واٹر فلٹرپلانٹ کا دورہ بھی کیا۔اپوزیشن لیڈرفردوس شمیم نقوی کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی ایم این اے لال مالہی  بھی تھے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…