جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ق لیگ ڈٹ گئی؟ پلان سامنے آگیا

datetime 4  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا ہے کہ چودھری برادران چونکہ حکومت سے ناراض ہیں اس لئے پرویز الٰہی نے شفقت محمود کے ساتھ کھڑے ہوکرمیڈیا سے بات نہیں کی انہوں نے کہہ دیا ہے کہ وہ بلدیاتی الیکشن الگ لڑیں گے ، دوسرے مرحلے میں وہ پنجاب اور تیسرے میں وفاق سے وزارتیں چھوڑیں گے جبکہ آخری مرحلے میں سپیکرشپ بھی چھوڑدینگے ۔92نیوز کے پروگرام ہوکیارہاہے

میں میزبان فیصل عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا کہ یہ کہنا کہ حکومت اورق لیگ میں اختلافات نہیں، غلط ہے جبکہ پی ٹی آئی کے اندر بھی اختلافات ہیں۔چودھری پرویز الٰہی نے مجھے کہا کہ گورنر پنجاب ہمارے کاموں میں مداخلت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جہانگیرترین کے خلاف لابنگ کرنے میں اسد عمرکا نمایاں کردار ہے وہ یہ سمجھ رہے کہ انہیں کیوں نکالا۔ ق لیگ اورن لیگ میں برف پگھل چکی ہے اورشہبازشریف چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کرنے کیلئے چودھری ہائوس آناچاہتے تھے لیکن انہیں روک دیاگیا،ان میں رابطے بحال ہیں۔ اگر عمران خان عثمان بزدار پر انحصار کرتے رہے تو شاید انہیں یہ دن بھی دیکھنا پڑے کہ پرویز الٰہی ن لیگ کی حمایت سے وزیراعلی پنجاب بن جائیں ۔میراخیال ہے کہ عمران خان سیاسی غلطیاں کرتے رہیں گے ۔ شبر زیدی گھر چلے گئے جنوری میں 100 ارب کا ریونیوکا شارٹ فال ہواہے جبکہ آئی ایم ایف کی ٹیم آکربیٹھ گئی ہے ۔ لگتا ہے کہ کوئی منی بجٹ آنے والا ہے ۔ تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا کہ یہ پرائیویٹ ممبر بل تھا جس میں انہوں نے تنخواہوں میں اضافے کا کہا لیکن اس کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں ۔ مخلوط حکومت میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں لیکن اب ہمارے اتحادی راضی ہوگئے ہیں کوئی بڑا مسئلہ نہیں ۔اس سال کے وسط میں مہنگائی کم ہونا شروع ہوجائے گی اگر عمران خان نہ ہوتے تو ڈالر 250 تک چلا جاتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…