ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

خود ہی مجرم، خود ہی جج،جوڈیشل اکیڈمی میں فرضی عدالت لگا کر مثال قائم

datetime 4  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں پہلی مرتبہ فرضی عدالت کے ذریعے ججز کے تربیتی کورس کا آغازکردیا گیا، ٹریننگ پر آئے ججز فرضی عدالت میں مقدمہ قتل میں ملزم، جج، گواہ، اور پراسیکیوٹر بنے، فرضی گواہ بننے والے ججز کی شہادتیں بھی ریکارڈ کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ٹھوس کی تربیت کے دوران فرضی عدالت لگا کر انہیں ٹریننگ کا موقع بھی فراہم کیا گیا، ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی حبیب اللہ عامر نے خصوصی شرکت کی۔

ڈائریکٹر جوڈیشل اکیڈمی سیشن جج شازب سعید نے ججز کو خصوصی لیکچر دیاڈاِئریکٹر جوڈیشل اکیڈمی شازب سعید نے ججز کے مقدمہ قتل کے دوران فرضی عدالت کا جائزہ لیا، ایڈیشنل سیشن ججز کے عہدے پر ترقی پانے والے ججز کو فرضی عدالت لگا کر ٹریننگ دی گئی۔ایڈیشنل سیشن جج جمیل احمد کھوکھر سمیت چھتیس ججز نے تربیتی کلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جوڈیشل اکیڈمی شازب سعید کی قتل ٹرائل کے متعلق لکھی گئی کتاب کی رونمائی بھی کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…