کراچی (نیوز ڈیسک) خون سفید ہو گیا، سگے بھائی بہن نے اپنے ہی بھائی کا گلا کاٹ کر ہلاک کیا تھا، کراچی کے علاقے کورنگی میں گلا کٹی لاش ملنے کا معمہ حل، سگے بھائی کو قتل کرنے والے بھائی بہن کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا۔کراچی کے علاقے کورنگی میں گلا کٹی لاش ملنے کا معمہ حل ہو گیا ہے۔ چار روز قبل مقتول عابد کی لاش رکشے سے ملی تھی۔ پولیس نے مقتول کے قتل میں ملوث سگے بھائی بہن کو
گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے بیان میں قتل کی وجہ بھی بتا دی اور کہا ہے کہ مقتول عابد عادی چور تھا، شک سے بچنے کیلئے چوری کی وارادتوں میں اپنی بہن ثمرین کو زبردستی شریک کرتا تھا۔ عادتوں سے تنگ آ کر بھائی کا گلا کاٹ کر قتل کیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم عامر، کامران اور ثمرین کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔