کوئٹہ (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ق) بلوچستان کے صدر شیخ جعفر خان مندوخیل نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کااظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی لانے والوں نے مہنگائی کا طوفان ملک میں بر پا کردیا اگرحکومت نے مہنگائی کو فوری طور پر کنٹرول نہیں کیا تو صورتحال مزید گھمبیر ہوسکتی ہے پشتونوں کو اتحاد واتفاق کامظاہرہ کرنا ہوگا حقوق کیلئے جمہوری جدوجہد کو اپنا نا ہوگا
ان خیالات کااظہارانہوں نے عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ جو شخص اقتدار سے پہلے ڈراما کررہا ہے تھا کہ ملک میں مہنگائی نہیں ہوگی غریب عوام کو ریلیف ملے گا جو حکمران ملک میں مہنگائی برپا کرے گا وہ عوام کے ساتھ ظلم وزیادتی کررہا ہے مگر آج وہ شخص اقتدار حاصل کرنے کے بعد نے ملک میں مہنگائی کاطوفان بر پا کر دیا چینی کی فی بوری میں 7سو روپے،آٹے کی بوری میں 9سو روپے اور سبزیوں اور دیگر اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں 14فیصد مہنگا کر دیا گیا ہے اب ان حالات میں غریب عوام کا کیا حال ہوگا حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ فوری طور پر مہنگائی کو کنٹرول کریں اگر عوام سڑکوں پر نکل آئیں تو کوئی حکومت بھی پھر چلنے کے قابل نہیں رہے گی اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت کو اپنا کر دارادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ایسے حکمران کو صوبے پر مسلط کر دیا گیا جو اپنے تعریف خود کرتے ہیں اجلاسوں اور دوروں کی کارکردگی سے عوام متاثر نہیں ہونگے بلکہ زمینی حقائق کو تبدیل کرنے کیلئے عوام کو متاثر کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ جب سلیکٹڈلو گ عوام پرمسلط ہونگے تو وہ نہ صوبے کو ترقی دے سکتا ہے اور نہ ہی عوام کو خوشحال بنا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے 70سالوں میں بلوچستان کو محرومیوں کا سامنا کرنا پڑا جب بھی حکمران آتے ہیں وہ صرف اپنے مفاد کیلئے سوچتے ہیں۔