جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

حج پر جانے والے تیار ہو جائیں، حج درخواستیں کب سے وصول کی جائیں گی؟ حج اخراجات بارے بھی تفصیلات سامنے آ گئیں

datetime 3  فروری‬‮  2020 |

اسلا م آباد (این این آئی) رواں سال سرکاری حج کے لیے درخواستوں کی وصولی کا آغاز 15 فروری سے کیے جانے کا امکان ہے۔وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے ایک عہدے دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ

وزارت کی جانب سے سرکاری حج کے لیے درخواستوں کی وصولی کا آغاز 15 فروری سے کیے جانے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے جس میں 60 فیصد افراد سرکاری اسکیم کے تحت جبکہ باقی افراد نجی کمپنیوں کے ذریعے اس حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔وہ افراد جو لاہور، اسلام آباد اور پشاور سے حج کے لیے روانہ ہوں گے ان کے سرکاری حج کے اخراجات 5 لاکھ 50 ہزار تک رکھنے کی تجویز ہے جبکہ کراچی، کوئٹہ اور پشاور سے سفر کرنے والے حاجیوں کو 5 لاکھ 42 ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے،شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب درخواست گزاروں کا تعین کیا جائے گا۔علاوہ ازیں سعودی عرب کی طرف سے حاجیوں کے کوٹے میں اضافے کی صورت میں سرکاری اور نجی اسکیم کے درمیان تقسیم کا تناسب 60 اور 40 ہوگا۔عازمین حج کو سعودی ائیرلائنز، پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن، ائیر بلو اور سعودی گلف کے ذریعے حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب لے جایا جائے گا۔حج کی پروازیں اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، رحیم یار خان، سکھر، ملتان، فیصل آباد اور سیالکوٹ سے چلائی جائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…