اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کی کاوش اور جہدوجہد سے بن لادن کمپنی نے 300 پاکستانیوں کے 7 لاکھ ریال کے واجبات ادا کردئیے۔
میڈیارپورٹ کے مطابق سعودی کمپنی بن لادن میں ملازمت کرنے والے پاکستانی مزدوروں کے واجبات کمپنی کی جانب سے روک دیے گئے تھے جس کے بعد وزیراعظم کیمعاون خصوصی زلفی بخاری کی مسلسل کوششیں کیں۔معاون خصوصی اور وزارتِ اوورسیز پاکستانیوں کی کاوشوں اور جہدوجہد کے بعد بن لادن کمپنی نے 300 سے زائد پاکستانی مزدوروں کے تقریباً 7 لاکھ ریال کے واجبات ادا کر دئیے۔وزیراعظم کے معاونِ خصوصی نے تنخواہوں اور واجبات کی عدم ادائیگی کامعاملہ کمپنی حکام کے ساتھ اٹھایا تھا، جس کے بعد انہوں نے واجبات جلد ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔وزارت اوورسیز پاکستانی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستانی مزدوروں کے واجبات کے چیک مزدوروں کے خاندانوں کو دے دیے گئے، رقوم اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے ذریعے تقسیم کی گئیں، کمرشل ویلفیئر اتاشی مسلسل بن لادن کمپنی کے ساتھ رابطے میں تھے۔