لاہور( این این آئی )لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاسم خان کو لاہور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس بنانے کے سلسلہ میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس10فروری کو طلب کر لیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ساتھی ججز سے مشاورت مکمل کرلی۔
چیف جسٹس پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 10فروری کو طلب کرلیا ۔اجلاس میں جسٹس قاسم خان کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنانے کی سفارش کی جائے گی ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون رشید شیخ 18مارچ2020کو عہدے سے ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔